اسلام آباد : منظور وسان کی صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات

PRESIDENT

PRESIDENT

اسلام آباد : سندھ کے وزیرداخلہ ،منظوروسان نے صدر زرداری سے ایوان صدرمیں ملاقات کی اور انھیں کراچی میں امن وامان کی تازہ ترین صورتحال اورقیام امن کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
سندھ کے وزیر داخلہ سے ملاقات کے موقع پرصدر زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن میں خلل پیداکرنے والے جرائم پیشہ افراد سے بلا امتیاز نمٹا جائے، صدر مملکت نے کہا جرائم پیشہ کوفوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انھوں نے کہا کہ قانون کے نفاذ کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔