اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، محکمہ موسمیا ت نے آج مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اتوار کی رات اسلام آباد اور اور نواحی علاقوں میں ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی۔ ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں بھی سردی بڑھ رہی ہے۔
صبح چھ بجے سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور میں 6 اور دیر میں درجہ حرارت 7 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔