اسلام آباد میں آج بھی ہائی الرٹ، 62 افراد گرفتار کیے گئے: آئی جی

protest

protest

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد میں سیکورٹی آج بھی ہائی الرٹ ہے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کل کے مظاہروں کے دوران باسٹھ افراد گرفتارکئے گئے ،،لوٹ مار کرنے والے آٹھ ڈاکو بھی پکڑے گئے۔

اسلام آباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو آج بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ریڈ زون اورڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔ اسلام آباد کے داخلی اورخارجی راستوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل کے مظاہروں کے دوران پچاس سے ساٹھ ہزار افراد ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونا چاہتے تھے جنہیں پولیس کے مٹھی بھر جوانوں نے روک لیا ۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سفیروں کے طرح ہراسلام آباد کے ہرشہری کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر باسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔شر پسند عناصر کے خاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑکرقیمتی سامان چوری کرنے والے 8 ڈاکوبھی گرفتارکئے گئے ہیں جبکہ مظاہرین سے چھینے گئے چارموٹرسائیکل بھی برآمد کرلیے ۔انہوں نے کہا کہ ٹول پلازہ پرافغانیوں کے گینگ نے لوٹ مارکی جن کی شناخت ویڈیو فوٹیج سے کرلی گئی ہے۔