اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی صدارت میں ہو رہا ہے۔
جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور خصوصا سیاسی جماعتوں کیلیے بنائے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات اور مسائل پر بھی غور ہوگا۔