اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنرشرط سبھروال نے کہاہے کہ بھارت خطے میں امن وخوشحالی کیلئے مزاکراتی عمل جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے افطار ڈنر کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ رمضان کے موقع پران کی دعا ہے کہ خطے کے عوام کی فلاح اورخوشحالی کیلئے دونوں ملکوں میں اعتماد اوردوطرفہ تعاون میں اضافہ ہو۔ شرط سبھروال نے کہا وزیرخارجہ حناربانی کھر کادورہ بھارت انتہائی اہم تھا جس میں اہم فیصلے ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، صحت، اقتصادی تعاون سمیت متعددشعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کے مواقع موجودہیں جن سے فائدہ اٹھانا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔