اسلام آباد میں شدید بارش، نشیبی علاقے زیرآب،دو بچے جاں بحق

islamabad rain

islamabad rain

اسلام آباد(جیوڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھاربارش سے شہر جل تھل ہوگیا۔ راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی علاقوں میں آج بھی برکھا رت برسنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی،گجرات ،پنڈ دادن خان ، مالاکنڈ ، ہزارہ اور کشمیر میں بادل کھل کر برسے۔ جس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھرگیا۔ تیز بارش سے جہاں جڑواں شہرجل تھل ہوئیتو وہیں بینظیرایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی اورکئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ جامعہ مسجد روڈ اورڈھوک سیداں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

مالا کنڈ میں برساتی نالے میں ڈوب کر نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اسلام آباد میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے لاہور، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، کوہاٹ ڈویژنز ، کشمیر اورگلگت میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈی جی میٹ عارف محمود کے مطابق بارش کا سلسلہ اڑتالیس گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی میں بھی مطلع ابر آلود ہے۔ پشاور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں تو بارش ہوگی لیکن میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا حساس قرار دیدیا گیا ہے۔