اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے سال کے موقع پروفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریڈ زون میں داخلے کے لئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ نئے سال کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو اور سفارتکاروں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شناختی کارڈز دکھانے والوں کو ہی ریڈ زون میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ہوٹلوں اور ریسٹ ہاؤسز میں آنے والوں کے مکمل کوائف رکھے جائیں۔