اسلام آباد : (جیو ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے موقف تبدیل کرنے پر چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمان عوامی کہٹرے میں کھڑے ہیں۔ منصورہ میں شامی عوام کے اظہار یکجہتی کے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نیٹو سپلائی پراپنے موقف کے حوالے سے یو ٹرن کی وضاحت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قوم کو بے واقوف بنایا ہے ۔ امریکہ سلالا چیک پوسٹ پر حملے کا ذمہ دار پاکستانی فوج ہی کو ذمہ دار ٹہرارہا ہے ، غیر مشروط معافیاں مانگوانے کے لیے مطالبات کرنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیںِ ۔
انہوں نے کہا کہ ہم میدان میں موجود ہے نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دینگے کل دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی پر شرائط کی بجائے ڈیٹھ لائن دی جانی چاہیے، ایک سوال کے جواب میں سید منور حسن نے کہا کہ ایران شام کے مسلے کو حل کر سکتا ہے ، اور اسے کوشش کرنی چاہیں۔