اسلام آباد: وزیر خزانہ کی صدارت میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم کی وزارتی کمیٹی کا اجلاس میں فاٹا کو دس ارب روپے سے زائد کی بجلی کی سبسڈی دینے سے انکار کر دیا گیا۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں ورلڈ بنک اور ایشائی ترقیاتی بنک سے اصلاحات کے لئے70کروڑ ڈالر کی امداد ضروری ہے اسکے علاہو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بل ادا نا کرنے والے محکموں اور دوسرے صارفین کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔ اسکے علاوہ اجلاس میں بتایا گیا جکہ پیپکو شدید مالی مسائل کا شکار ہے اور پیپکو کے 2008تک کے تمام وجب الادا بل ادا نا ہونے کی صورت میں مسائل خطرناک حد تک بڑھ جائیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کے ای ایس سی کے نقصانات 31فیصد سے زائد نا ہونے دئے جائیں۔