اسلام آباد: : (جیو ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان داخلہ سیکرٹریوں کی سطح کے دو روزہ مذاکرات آج شروع ہوں گے۔
اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ پاکستان ممبئی حملوں کے بارے میں اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر بھی بھارت کی توجہ دلائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا ایگریمنٹ، ماہی گیروں کی رہائی اور دونوں ملکوں کے درمیان دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔