اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو گئے۔دفتر خارجہ کی عمارت میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت حنا ربانی کھر جبکہ بھارتی وفد کی قیادت ان کے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کر رہے ہیں۔
مذاکرات میں دو طرفہ امور، باہمی تجارت کو فروغ دینے، نئی ویزہ پالیسی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات کے اختتام پر ویزے میں نرمی سمیت دو معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔