اسلام آباد (جیوڈیسک) لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز نے پولیو ٹیموں پر حملے کے خلاف شاہراہ دستور پر مارچ کیا اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سا منے دھرنا دیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے تحفط کے لئے نے فوجی تربیت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
اسلام آباد آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ویلفیئر ایسویسی ایشن نے ویمن ورکنگ ڈے کے موقع پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مطالبات تسلم نہ ہونے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز ریڈ زون میں داخل ہو گئیں۔
مظاہرین نے پہلے پارلمینٹ ہاؤس اور پھر سپریم کورٹ کے سامنے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد مظاہرے میں شریک خواتین نے وزیر اعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکز نے وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مظاہریں کا موقف ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کی یقین دھانی تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔