اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ماہ ستمبر کے لئے پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تین روپے کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکی ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وزارت خزانہ کے دبا پر پٹرولیم لیوی بڑھا دی جائے گی اور اس طرح کمی اس کے ذریعے ختم ہو جائے گی۔ صرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چون پیسے فی لیٹر، ایچ او بی سی میں دو روپے اور تیرہ پیسے اضافے کی ہدایت کی گئی ہے، اس فیصلے کا اطلاق آج سے ہو گا۔