پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے جتنے بھی کارکن پارٹی کی وساطت سے اسلام آباد گئے ان تمام کے ریکارڈ جس میں ان کے نام ،فون نمبرز، گائوں اور یونین کونسل شامل ہے ہمارے پاس موجود ہیں اور ان میں کوئی بھی نا بالغ شخص شامل نہیں۔
تمام کارکنوں کی حاضری نہ صرف چکوال بلکہ دھرنے میں جا کر چکوال کے کیمپ میں بھی لگتی ہے اس لئے جھوٹی افواہیں پھیلانے والے احباب کو تنبہہ کی جاتی ہے کہ کسی قسم کی غیر ذمہ دارانہ بات اگر قانونی چارہ جوئی کے قابل ہوئی تو ہم اس کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر کوئی نوجوان اپنے طور پر پارٹی کے دھرنے سے برآمد ہوا ہے تو اس کا چکوال میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنمائوں سے کوئی تعلق نہیں۔