اسلام آباد : گورنرسندھ عشرت العباد نیصدرآصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں اہم ملاقات کی اورکراچی میں موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدرمیں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ عشرت العباد اورصددرزرداری نے کراچی کی موجودہ امن وامان کی صورتحال پرغوروخوض کیا۔ اس بات پردونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ماضی کی طرح ایک بارپھر کراچی میں قیام امن کویقینی بنائیں گے اورملک کی معیشت کے استحکام کیلئے دونوں جماعتیں اپنا کلیدی کرداراداکریں گی۔ زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدرزرداری نے گورنرسندھ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔