اسلام مخالف فلم: غیر عرب مسلمان ممالک میں احتجاج

Protest Non-Arab Muslim countries

Protest Non-Arab Muslim countries

بنگلہ دیش میں مظاہرین نے امریکی صدر براک اوباما کے پتلے کو جلایا

اسلامی دنیا میں امریکہ میں بننے والی اسلام مخالف فلم اور فرانس کے میگزین میں پیغمبر اسلام کے مزاحیہ خاکے کے خلاف جعمہ کے روز احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک غیر عرب مسلمان ممالک سے احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

جمعہ کے روز پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں اسلام مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین کی منزل امریکی اور فرانسیسی سفارت خانے ہیں اور وہ وہاں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلام مخالف فلم کے خلاف اسلامی دنیا میں احتجاج

بنگلہ دیش
اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مظاہرین امریکہ میں بننے والے اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے امریکی پرچم اور صدر براک اوباما کے کفن کو نذر آتش کیا ہے۔

بنگلہ دیش میں بھی جعمہ کی نماز کے بعد احجتاجی مظاہروں میں شدت آ گئی۔

سری لنکا
سری لنکا میں بھی اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاج جاری ہیں اور تقریبا دو ہزار مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے مظاہرے میں امریکی صدر براک حسین اوباما کے پتلے کو جلایا۔ مظاہرین امریکہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے دل آزار فلم پر پابندی عائدکرے۔

ملائیشیا
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں نماز جمعہ کے بعد اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

انڈونیشیا میں مظاہرین امریکہ اور فرانس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ امریکہ میں اسلام مخالف فلم کے بننے کے بعد فرانس میں ایک میگزین چارلی ہیبڈو نے پغمبرِ اسلام کے مزاحیہ خاکے شائع کیے ہیں۔ مظاہرین امریکی اور فرانسیسی سفارت خانے کے قریب جمع ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔مظاہرین نے جن کی تعداد پچاس کے قریب تھی، امریکی فوڈ چین میکڈانلڈ کو نشانہ بنایا اور ان کا پولیس کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

امریکہ میں بننے والی اسلام مخالف فلم اور فرانس میں چھپنے والے کارٹون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ صرف غیر عرب اسلامی ممالک میں ہو رہے ہیں۔

گزشتہ جمعے عرب ممالک بالخصوص، مصر اور تیونس میں احتجاج ہوا تھا۔ تیونس میں گزشتہ جمعے کو چار مظاہرین کی ہلاکت کے بعد تیونس کی حکومت نے ہر قسم کی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تیونس کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے ایمرجسنی قوانین کا نفاذ کیا گیا ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے شہر سڈنی پولیس نے دو افراد کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو جمعہ کے روز تشدد پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے سڈنی میں سینکڑوں مظاہرین نے اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔