اسلام مخالف ویڈیو دکھانے پر پاکستان میں یو ٹیوب بند

Youtube close

Youtube close

پی ٹی اے (جیوڈیسک) پی ٹی اے نے ملک بھر میں اسلام مخالف ویڈیو دکھانے والی ویب سائٹ یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مواد کو ہٹائے جانے تک یوٹیوب کی سروسز معطل رہیں گی۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے یو ٹیوب پر موجود توہین آمیز مواد کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ یو ٹیوب کی سروسز فوری طور پر بند کی جائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں علما کرام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہ گستاخانہ فلم سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اگر گوگل نے اپنی سائٹ سے اسلام مخالف مواد نہ ہٹایا تو اسے بھی بلاک کر دیا جائے گا۔