اسمبلیاں 16 مارچ کو تحلیل ہوں گی : قمر زمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

ہارون آباد(جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنے کا اختیار عوامی نمائندوں کو حاصل ہے۔ عوامی فیصلوں میں فوج اور عدلیہ کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ہارون آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے۔

جمہوریت میں فیصلہ ووٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت مشاوت سے بنائی جائے گی۔ 16 مارچ کو اسمبلیاں تحلیل ہوں گی جس کے بعد عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے۔