اسٹاک مارکیٹ(جیوڈیسک) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اسٹاک مارکیٹ ریفارمز کے تحت سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی کلیئرنس اور جانچ پڑتال کیلئے مرکزی ادارہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد : ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق مرکزی ادارے کے قائم ہونے تک نیشنل کلیئرنگ کمپنی یہ کام سرانجام دے گی۔ کمپنی سرمایہ کاروں کی فراہم کردہ معلومات کی جانچ پڑتال کرنے کے علاوہ تمام ریکارڈ بھی محفوظ کرے گی۔ فریقین کی آرا حاصل کرنے کے بعد مرکزی ادارہ تشکیل دیا جائیگا۔ ماہرین کے مطابق فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ کے موجودہ رجحان پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں