قومی احتساب بیورو نے سال دوہزارآٹھ کیاسٹاک مارکیٹ بحران کے دوران ڈیفالٹ ہونے والے پانچ ممبران کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈی جی نیب سندھ نے اسٹاک ایکس چینج کے وفد کو ملاقات میں بتایا کہ سال دوہزار آٹھ میں سرمایہ کاروں کی رقومات کی ادائیگی نہ کرنے والے پانچ بروکرز کے خلاف کرمنل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان ممبران نے سیکڑوں چھوٹے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ماہرانہ طریقوں سے ہڑپ کرلئے تھے۔