ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران چھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اٹھائیس اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زر مبادلہ ذخائرسترہ ارب بیس کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر سے کم ہو کرسترہ ارب چودہ کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت تیرہ ارب چالیس کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت تین ارب تہتر کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔