اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو342 ارب روپے فراہم کردیئے

SB

SB

سٹیٹ بینک نے بینکوں کورقم کی کمی دور کرنے کے لیے تین سو بیالیس ارب روپے فراہم کر دئیے۔ مرکزی بینک نے یہ رقم گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ شرح سود پر بینکوں کو فراہم کی۔

کمرشل بنکوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو تین سو ترپن ارب دس کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لیئے پیش کئے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔