کراچی(جیوڈیسک)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے حکومتی تمسکات کی خریداری کی۔
اسٹیٹ بینک نے پانچ سو سینتالیس ارب روپے کی فراہمی سات روز کے لئے ٹریثرری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی۔ ان بلز پر شرح سود نو اعشاریہ صفر ایک فیصد سالانہ کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔ منی مارکیٹ ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے پانچ سو پچاس ارب کی پیشکش فراہم کی تھی۔