اسٹیٹ بینک(جیوڈیسک)اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ پچاس بیسز پوائنٹس کم کر دیئے۔ شرح سود پانچ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 17 دسمبر 2012 سے پالیسی ریٹ دس فیصد سے پچاس بیسسز پوائنٹس کم کر کے ساڑھے نو فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کراچی میں اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کیا گیا۔ زری پالیسی کے مطابق نومبر دو ہزار بارہ میں سال در سال گرانی چھ اعشاریہ نو فیصد تھی۔
گرانی میں ہونے والی ورچیوئل بنیاد پر ہونے والی کمی کے سبب مالی سال کے دوران اوسط گرانی ہدف سے کم رہے گی جسے مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔