بینکاری نظام میں بھی رقم کی کمی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں میں رقم کی کمی دور کرنے لیے دو سو پینتالیس ارب ساٹھ کروڑ روپے فراہم کر دیے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے دو سو پینتالیس ارب ساٹھ کروڑ روپے فراہم کردیے۔ مرکزی بینک کو مالیاتی اداروں نے دو سواٹھاون ارب دس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے گیارہ اعشاریہ پانچ نو فیصد شرح سود پر ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔ واضع رہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے کمرشل بینکوں سے چھ سو ارب روپے سے زائد کے قرضے لیے جسکی وجہ سے کمرشل بینکوں میں لیکوڈٹی کے مسائل برقرار ہیں۔