کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں مسلسل اضافہ جبکہ اسٹیٹ بینک کے ڈالرذخائر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران سات کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دس فروری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سات کروڑاٹھاسی لاکھ ڈالر سے بڑھ کر سولہ ارب چوہتر کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک سے بیرونی ادائیگیوں کے سبب ڈالر کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے جبکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو مد نظر رکھ کرکمرشل بینکس اپنے ڈالر کے ذخائر بڑھا رہے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس تین کروڑ چہیتر لاکھ ڈالر کم ہو کر بارہ ارب اٹھائیس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر رہ گئے۔