جے پور : (جیو ڈیسک) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔آئی پی ایل میں کئی میچز ہارنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈر کو فتح مل ہی گئی لیکن ٹیم کے بادشاہ مصیبت میں پھنس گئے۔ جے پورکے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ کے دوران کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے پر شاہ رخ خان کو جے پور کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹس میں ڈائریکٹر آنند سنگھ نے سوال اٹھایا ہے کہ پولیس تو عوام کی پانی کی بوتل بھی رکھ لیتی ہے لیکن شاہ رخ خان کو سگریٹ کیسے لے جانے دی۔آنند سنگھ نے عدالت کو شواہد کے طور پر تصاویر بھی پیش کی ہیں۔کیس کی سماعت جے پور کی مقامی عدالت میں بارہ اپریل کو ہو گی ۔