انگلش کانٹی ایسکس کے سابق فاسٹ بولر میرون ویسٹ فیلڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ میرون ویسٹ فیلڈ پہلے برطانوی کرکٹر ہیں جنھیں اسپاٹ فکسنگ کیس میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تئیس سالہ ویسٹ فیلڈ نے ستمبر دو ہزار نو میں پرو فورٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ڈرہم کیخلاف ناقص بولنگ کیلئے چھ ہزار پانڈ وصول کیے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اور ایسکس کے لیگ اسپنر دانش کنیریا کو بھی اسپاٹ فکسنگ کیالزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن انھیں پولیس نے تحقیقات کے بعد بغیر کوئی چارج لگائے رہا کردیا تھا۔