بھارت: (جیو ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئیر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پانچوں کھلاڑیوں کو معطل کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوز چینل کی جانب سے کھلاڑیوں کی اسپاٹ فکسنگ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیشن بھی قائم کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک ہنگامی ٹیلی کانفرنس کی جس میں بورڈ ممبران کے علاوہ آئی پی ایل کے عہدایدروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چینل کی رپورٹ میں دکھائے جانے والی کھلاڑیوں کی بات چیت کا جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں شلبھ سری واستوو، مونیش مشرا، سنن دھرا اور امیت یادیو کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے مزید کارراوئی کے لئے بھارتی نیوز چینل سے کھلاڑیوں کے بات چیت کی مکمل فوٹیج مانگی ہے جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چاروں کھلاڑی رواں آئی پی ایل میں کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کھلاڑیوں نے اسپاٹ فکسنگ کی تردید کی ہے اور فوٹیج کو تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔