اسپین : تعلیمی بجٹ میں کمی کے خلاف طلبا اور اساتذہ کا مظاہرہ

Spain

Spain

اسپین : (جیو ڈیسک) اسپین میں تعلیمی بجٹ میں کمی کے کیخلاف طلبا کے ساتھ اساتذہ بھی سبز لباس پہنے سڑکوں پرآگئے۔مظاہرے میں اساتذہ کے ساتھ طالبعلموں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شدید متاثر ہوا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم سب کیلئے کا نعرہ درج تھا۔

مظاہرین نے ڈرم بجاتے ہوئے محکمہ تعلیم کی عمارت کی جانب مارچ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اخراجات بینکوں کو بچانے پر صرف کررہی ہے۔