اسپین: مسافر طیارے کی ہوا کے دوش پر لینڈنگ

spain

spain

اسپین : (جیو ڈیسک) اسپین میں مسافر طیارے کو تیز ہوا اور موسم کی خرابی کے باعث لینڈنگ میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس سے مسافر پریشانی کا شکار ہو گئے۔

اسپین کے بل باؤ ائر پورٹ پر تیز ہواؤں کی وجہ سے مسافر طیارے کو لینڈ کروانے کے لیے پائلٹ حضرات کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، جب جہاز لینڈنگ کے لیے زمین کے قریب پہنچا توہوا کے شدید دباؤ نے مسافر طیارے کو ہچکولے کھانے پر مجبور کردیا ۔لینڈنگ کے لیے پائلٹ کو ایک بار سے زیادہ کوشش کرنی پڑی۔موسم کی خرابی نے پائلٹ حضرات کی مہارت کا کڑا امتحان لیا تاہم متعدد مرتبہ کوشش کرنے پر مسافر طیارے کو محفوظ طریقے سے لینڈ کروا دیا گیا۔