اسپین میں اجرتوں میں کٹوتی کیخلاف عوام کا دھرنا جاری

Spain protest

Spain protest

اسپین (جیوڈیسک) اسپین میں سادگی کے اقدامات کی آڑ میں نئے آئینی اصلاحات کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافہ اور اجرتوں میں کٹوتی کے خلاف عوام سراپا احتجاج اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے۔ چودہ سو سے زائد پولیس اہلکار پارلیمنٹ کی عمارت کے قریبی علاقوں پر تعینات کیے گئے ہیں، پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کی عمارت سے دور رکھنے کے لیے بیئریرز لگائے ہیں۔

مظاہرہ شہریوں کے ایک بڑے گروپ ٹوئنٹی فائیو ایس کی جانب سے منظم کیا گیا تھا، جنہوں نے ففٹین ایم کے نام سے پندرہ مئی کو حکومتی اصلاحات کیخلاف تحریک شروع کی تھی۔