اسپین میں مزدور حقوق غصب کرنے کے خلاف مزدور سراپا احتجاج

spain

spain

میڈرڈ : (جیو ڈیسک) میڈرڈ میں ہزاروں کی تعداد میں مزدور حقوق کی پامالی اور مزدوروں کے خلاف قوانین بنانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ کسی مزدور کو یہ یقین نہیں کہ اس کا روزگار محفوظ ہے ،یہ ہڑتال مزدور کی عزت نفس برقرار رکھنے کے لئے کی جا رہی ہے ،اب مزدور اپنے حقوق کی جنگ میں کسی بھی قیمت پر اپنا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ خیالات تھے ان مزدور رہنماں کے جو اسپین حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں پر ہزاروں کی تعداد میں سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے۔مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مزدوروں سے جینے کا حق چھین لیا ہے اور اسپین کے مزدور کسی بھی قیمت پر اپنے حق کو چھنتا ہوا نہیں دیکھ سکتے لہذا مزدوروں کے پاس حکومت کے اقدامات کے خلاف مظاہرے اور ہڑتالوں کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ جاتا،اسپین کے مزدور رہنماؤں کا مطالبہ کہ حکومت فوری طور پر مزدور دشمن اقدامات واپس لے اور اسپین کے مزدوروں کو جینے کا حق دے۔