اسپین (جیوڈیسک) اسپین کے تئیس صوبوں میں موسم سرما کا آغاز ہوا شدید برف باری سے ، سڑکوں پر برف کی سفید چاندی جہاں قدرت کا حسین نظارہ پیش کر رہی ہے تو وہیں لوگوں کو مشکلات کا سامان بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
اسپین میں موسم سرما کا ہوا آغاز شدید سردی سے اور سردی کی اس شدت نے اسپین کے تئیس صوبوں میں خوش آمدید کہا برف باری کو ، سڑکوں ،گھروں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لئے برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں۔
گرم کپڑے زیب تن کئے بچے اپنے والدین کے ہمراہ اسکول جا رہے ہیں تو دفاتر جانیو الے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں پر پڑی برف سے گاڑیوں کے پھسلنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
راستوں سے برف ہٹائی جارہی ہے تاکہ روز مرہ زندگی کو معمول پر لایا جا سکے جہاں لوگ ہیں مشکلات سے دوچار وہیں کچھ من چلے اٹھا رہے ہیں مزا موسم سرما کا اور کھیل رہے ہیں برف باری کی دوش پر۔