اسکردو:گیاری سے ایک اور جوان کا جسد خاکی نکال لیا گیا

siachen

siachen

اسکردو: (جیو ڈیسک)سکردوکی گیاری سیکٹر میں برفانی تودے سے ایک اور جوان کا جسد خاکی نکال لیا گیا ہے۔جس کے بعد اب تک نکالی گئی لاشوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔سیاچن میں گیاری سیکٹر میں سات اپریل کوبرفانی تودے کے ملبے تلے دب جانے والے پاک فوج کے ایک سو انتالیس اہلکاروں اور سویلین کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تقریبا دوماہ سے جاری ہے۔

ریکسیو آپریشن میں جدیداور بھاری مشینری استعال کی جارہی ہی اورکئی میل کی کھدائی اورملبہ ہٹانے کے بعد پاک فوج نے اب تک سات جوانوں کولاشوں کو نکال لیا ہے۔ سخت موسمی حالات اور انتظامی مشکلات کے باوجود امدادی کاموں کیلئے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن کوششیں کی جاری ہیں۔