اشتہاریوں کا بحفاظت فرار ہو جانا پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اظہر اقبال
Posted on August 7, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) درائیاں بنگ میں پولیس مقابلے میں اشتہاریوں کا بحفاظت فرار ہو جانا پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پولیس کو بروقت اور درست اطلاع کے باوجود پولیس اشتہاریوں کو نہ پکڑ سکی ناکامی کے ذمہ داران پولیس آفیسروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے نااہل پولیس آفیسران کو فی الفور بھمبر سے تبدیل کیا جائے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال ،یوتھ ونگ کے راہنما مدثر اقبال بٹ نے گزشتہ روز درائیاں بنگ کے مقام پر ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران اشتہاریوں کے موقع سے بحفاظت فرار ہوجانے کے واقع پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھمبر پولیس کی غلط حکمت عملی اور علاقے کو بروقت گھیرے میں نہ لینے کے باعث اشتہاری پولیس کو جل دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس سے پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی انہوں نے کہا کہ بھمبر میں پولیس کی اناہلی کے باعث جرائم میں اضافہ اور بڑے بڑے واقعات رونما ہو نے شروع ہو گئے ہیں جو باعث تشویش ہیں انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی پولیس کی نفری کی موجودگی میں اشتہاریوں کا فرار ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھمبر میں کرپٹ اور نااہل پولیس افسران تعینات ہیں اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں اور بھمبر میں تعینات نااہل پولیس افسران کو تبدیل کرکے فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران کو تعینات کیا جائے اور واقعہ مین ذمہ داران پولیس افسران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔