ممبئی: (جیو ڈیسک) بھارتی فلم رب نے بنادی جوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اداکارہ کترینہ کیف کی اشتہاری مہم سے چھٹی کرا دی ۔ بالی ووڈ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی سکوٹر ساز کمپنی نے کترینہ کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی پیشکش کی تھی تاہم کیوٹ کیٹ نے اس پیشکش کا 6 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا تھا جس پر مذکورہ کمپنی نے اداکارہ انوشکا شرما سے رابطہ کیا تو اداکارہ نے بھی تین کروڑ کا مطالبہ کردیا تاہم بعد میں انوشکا نے اپنا معاوضہ کم کر دیا تو معاملات طے پاگئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ نے کترینہ کیف کو کسی اشتہاری مہم سے کٹ کرایا ہے۔