رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ملک میں مجموعی طور پر اشیائے خورد ونوش کی درآمدات میں 12.84 فیصد کمی د یکھنے میں آئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک پانچ ماہ کے دوران ایک ارب 85 کروڑ 90لاکھ ڈالر کی اشیائے خورد ونوش درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں دو ارب 13کروڑ 20لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی تھیں۔