وزارت خزانہ کے مطابق گذشتہ چار ہفتوں سے اشیا صرف کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جس سے پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور افراط زر میں کمی متوقع ہے۔ قیمتوں پر بنائی گئی ایک کمیٹی کی سربراہی کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ چاول چھ فیصد، چینی اور پیاز کی قیمت میں پانچ فیصد، مرغی کے گوشت میں دو فیصد کمی ہوئی ہے تا ہم دوسرے صوبوں میں ان اشیا کی قیمتوں میں کمی برقرارر کھنے کے لئے مسلسل کوشش کرنا ہو گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ صوبوں کے نمائندگان کو سیکریٹری خزانہ کی طرف سے صوبوں کو ان قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔