اصغرخان کیس میں بعض شرفا کی اصلیت منظرعام پرآنے کے باوجود ان کی طرف سے پارسائی کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے، میاں سجاد ناصر
Posted on November 12, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور حلقہ 220سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں سجاد ناصر نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس میں بعض شرفا کی اصلیت منظرعام پرآنے کے باوجود ان کی طرف سے پارسائی کادعویٰ جھوٹ کاپلندہ ہے جبکہ بعض سیاستدان اس قدر سستے دام پربک گئے ،عوام کواس پربیحدتعجب ہے اور جوماضی میں اقتدار کیلئے اپنا ضمیر فروخت کرسکتے ہیں ان سے آئندہ بھی کچھ بعید نہیں ہے۔اقتدار کیلئے وفاداریاں نیلام کرنیوالے سیاستدان ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے عوام پی ٹی آئی کے باضمیر امیدواروں کوووٹ دے کربدعنوانی اورموروثی سیاست کی علامت بن کرابھرنے والی پارٹیوں کوقصہ پارینہ بنادیں اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی رہنما کااصغرخان کیس میں نام نہیں آیا۔
جاوید ہاشمی کی دوٹوک تردید اور وضاحت کے بعدحنیف عباسی کا شور شرابا کوئی نہیں سنے گا۔تحریک انصاف کے انقلاب سے سیاسی قذاقوں کا بدحواس اور پریشان ہونا جائز ہے۔ اٹھارہ کروڑ عوام نے پی ٹی آئی کومتبادل سیاسی قوت مان لیا۔عمران خان کی سیاست حکمرانوں کی طرح تجوریاں بھرنے کیلئے نہیں بلکہ عوام کوڈیلیورکرنے اوران کی خالی جھولیاں بھرنے کیلئے ہے عمران خان نے ہرمصیبت میں اپنے ہم وطنوں کا بھرپورساتھ دیا ،جس طرح انہیں کینسر کیخلاف جنگ میں شوکت خانم ہسپتال کی صورت میں کامیابی ملی اس طرح وہ کرپشن کے سرطان کوبھی شکست دیں گے۔