اصغر خان کیس ، فیصلہ تاریخ ساز ہے : ایم کیو ایم

MQM

MQM

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ کیس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایجنسیاں ملکی سیاست اور انتخابات پر کس طرح اثرانداز ہوتی رہیں۔

یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ الطاف حسین کو بھی رقم لینے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ تمام سیاسی راہنماء جنہوں نے ایجنسیوں سے پیسے لئے انہیں چاہیے کہ وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو قانون کے سامنے پیش کریں۔