عمران خان نے اصغر خان کیس میں ملوث افراد کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا مظالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس میں سیاستدان یا جرنیل جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے نون لیگ تحریک انصاف پر الزام لگا رہی ہے۔ نواز شریف کے خلاف تو سابق ڈی جی ائی ایس آئی نے رقم لینے کا بیان حلفی جمع کرایا ہے اس کی تحقیقات کیوں نہیں کی جا رہی۔ عمران خآن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ائر چیف مارشل ر اصغر خان نے کہا کہ سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کا کیس غداری نہیں۔ ملوث سیاستدان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تاجر اور سرمایہ دار خوف کی وجہ سے کراچی چھوڑ رہے ہیں۔ شہری مسلح سیاسی گروپوں کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جاوید ہاشمی نے کہہ دیا ہے کہ ان پر رقم لینے کا الزام ثابت ہو گیا تو الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔