اصغر خان کیس کی سماعت 25اپریل تک ملتوی

supreme court

supreme court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) اصغر خان کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب سے اصغر خان کیس میں رقوم کی تقسیم کا ریکارڈ طلب کر لیاہے اور سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مہران بینک اور حبیب بینک کمیشن کی رپورٹیں نہایت اہم تھیں۔