اضلاع کی خبریں(جی پی آئی)17-01-2013

پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کا ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی بیہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے سینئیر رہنمائوں حامد ناصر چٹھہ، ارباب غلام رحیم، سلیم سیف اللہ خان، ہمایوں اختر خان، کشمالہ طارق ،ارباب ذکاء اللہ،کشن چند پروانی، غلام حیدر سمیجو، کبیر علی واسطی، عبد الغفار قریشی، محمد اقبال ڈار، ریاض بگڑ منگ ،میر مکرم زہری،یاقوت جمیل الرحمان، آمنہ سلیم،عجب گل سوارنی، ملک آصف ایڈوکیٹ،اور دیگر پارٹی قیادت نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ان کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے بیہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔سینئیر قیادت نے کہا کہ یہ کراچی کے امن و امان کو مزید خراب کرنے کی سازش ہے۔قیادت نے کہا کہ کراچی میں منظم سازش ہو رہی ہے جس کے تحت مذہبی اور سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی وطن شیرپائو مزدوروں،کسانوں ،مظلوموں ،غریبوں ،طلباء ،نوجوانوں اور شہیدوں کی پارٹی ہے:محمد فیصل میر
اسلام آباد (جی پی آئی) قومی وطن پار ٹی شیرپائو کے فیڈرل کونسل ممبر و چیف آگنائزر پنجا ب و کشمیر محمد فصیل میرکی طرف سے صوبے بھر کے عوام اور پختونوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے قومی وطن پارٹی شیرپائو کو پاکستان کی سب سے بڑی ،منظم ،فعال اور مقبول سیاسی جماعت بنانے کیلئے پارٹی کی ذیلی تنظیموں کی تشکیل نو کاکام تیز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پیپلز لائرز فورم اورپیپلز لیبر ونگ کے تشکیل کے بعد شیرپائو سٹوڈنٹس فیڈریشن کو منظم کرنے کاکام تیز کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں پیپلز ڈاکٹرز فورم کے آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباء کے اجتماع میں جو جمعرات کے روز پیپلز ہائوس اسلام آباد میں ہوا محمد فصیل میرنے طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن شیرپائو مزدوروں،کسانوں ،مظلوموں ،غریبوں ،طلباء ،نوجوانوں اور شہیدوں کی پارٹی ہے جبکہ شہید وطن حیات محمد خان شیرپائو آج سے 35سال قبل پشاور یونیورسٹی میں طلباء کے ایک تقریب ہی میں شہید ہوئے۔انھوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے نفرت اور تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ یہ حملے پاکستان میں کھلم کھلا مداخلت بھی ہے ۔قومی وطن پار ٹی نے ڈرون حملوں کی پہلے بھی مخالفت کی ہے اب بھی کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ محمد فصیل میر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دو سال کے عرصہ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے دکھوں میں اضافہ کیا گیا ملک میں کبھی آٹے ،کبھی گھی ،کبھی چینی ،کبھی بجلی اور کبھی گیس کا بحران پیدا کر دیا جاتا ہے ۔موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو بحرانستان بنایا گیا ہے مہنگائی کے ذریعے غریبوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا ایم کیو ایم کے ایم پی اے منظر امام کے بہیمانہ قتل پر اظہار تعزیت
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام کے بہیمانہ قتل پر غمزدہ خاندان اور ایم کیو ایم کی قیادت سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا رائیونڈ میں جمع ہونا نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے۔مسز ملک
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدرمسز ملک نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا رائیونڈ میں جمع ہونا نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے۔عوام کے مسائل کا حل صرف(ن) لیگ کے پاس ہے۔مسلم لیگ (ن) کی اصولی سیاست نے ہمیشہ جمہوریت کی گاڑی کوڈی ریل ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے کبھی اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ عوام آج نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے اور آج ملک کی عوام قائد پاکستان نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔ملک اس وقت خطرناک صورت حال سے دو چار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے کرپشن کی بھینٹ چڑھ کر تباہ و برباد ہو چکے ہیں اور ملک سے کرپشن کا علاج بہت ضروری ہے ۔ موجودہ نااہل حکمرانوں نے عوام کا ہی جینا محال کردیا ‘عوام کے مسائل کا حل صرف(ن) لیگ کے پاس ہے۔ آئندہ دور (ن) لیگ کا ہو گا کیونکہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)اقتدار میں آ کر ملک کی تقدیر بدل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قیادت نے پاکستان کو خوشحالی کا گہوارہ بنانے’ یہاں قانون کی بالادستی کے لئے جلا وطنی اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں کیونکہ لیگی قیادت اور پاکستان ایک ہی قوت کا نام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری پرویز الہٰی کی زرعی اصلاحات ہمیشہ یادر کھی جائیں گی، سیدبلال شیرازی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماو مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ پنجاب میں چودھری پرویز الہٰی کی زرعی اصلاحات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جنہوں نے کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی کے کاشتکاروں کا زرعی ٹیکس معاف کیا جس سے صوبے کے96.7فیصد کاشتکاروں کو فائدہ پہنچا۔75ارب روپے کی لاگت سے تونسہ بیراج اور تھل کینال کی تعمیرومرمت کی گئی۔650کلومیٹر لمبے کھالوں کو تعمیر کیا گیا۔ پانی کی چوری روکنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام وضع ہوا، ٹیل تک پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا گیا جبکہ نہری پانی کی بھی منصفانہ تقسیم کی گئی۔ان انقلابی اقدامات کے باعث صوبے کی ہزاروں ایکڑ بنجراراضی قابل کاشت ہوگئی جس کا فائدہ نہ صرف غریب کسان کو ہوا بلکہ صوبے کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت کی زراعت سے دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ زراعت کے لیے استعمال ہونے والے ٹیوب ویلوں پر سبسڈی برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس ضمن میںاربوں کی رقم دینے سے انکاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میںزرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی کے خاتمہ سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوگی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگا ،پنجاب حکومت کے اس فیصلہ سے زراعت کے شعبہ میں ان کے بلند و بانگ دعوئوں کی نفی ہوگئی ہے۔اسی لیے عوام چودھری پرویز الہٰی کے دورکے کاموں کی بدولت انہیں دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
قاضی حسین احمد نے ہمیشہ پاکستان میں اسلامی نظام کے لئے جدوجہد کی:سید وسیم حیدر
لاہور(جی پی آئی) قاضی حسین احمد اتحاد امت کے داعی تھے۔وہ اک زیرک اور معاملہ فہم انسان تھے۔انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر اسلام کے کیس کو مضبوطی سے پیش کیا۔پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی و فلاحی ریاست بنانا ان کا خواب تھا اور یہی جماعت اسلامی کا منشورہے۔قاضی حسین احمدپاکستان میں اسلامی نظام کے قیام اور دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کی کامیابی کے لئے زندگی بھر اپنا کردار اداکرتے رہے۔خرابی صحت کے باوجود بطور دانشور،مبلغ اور متحرک دینی رہنما کے وہ اپنی ذمہ داریوں سے کسی بھی وقت غافل نہیں رہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے یزمان میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن اپنی زندگی میں بندگی رب اور محمد ۖ کی پیروی اختیار کرنا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں پورا نظام سود اور ظلم پر مبنی ہے۔عوام کو جاگنا ہوگا،اپنے مفاد سے نکل کرملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا۔پرانے چہروں کو مسترد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے۔طاہرالقادری کے مطالبات سے اختلاف نہیںمگر ہم انتخابات سے تبدیلی کے خواہاں ہیں،انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔عوام کسی بھی مصنوعی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے۔ڈاکٹر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک اسلامی پاکستان کے رہنماقاضی حسین احمد کی زندگی کا ہرلمحہ ہمارے لیے قابل تقلید ہے۔عالم اسلام ایک مرد مجاہد سے محروم ہوگیا۔یہ پورے ملک و ملت کے لئے بہت بڑاسانحہ ہے۔ جام حضور بخش نے کہاکہ قاضی حسین احمد کی وفات اسلامی قوتوں کا بہت بڑا نقصان ہے وہ آخری وقت تک فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کام کرتے رہے۔محمد اکبر گورایا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ بانی جماعت کے بعد قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کو عوامی بنایا۔چوہدری احسان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قاضی صاحب ہمارے روحانی پیشوا تھے۔وہ تمام عالم اسلام کے قائد تھے۔چوہدری اقبال گلاب نے کہاکہ پوری امت مسلمہ کا درد ان کے دل میں تھا وہ پاکستان کے مرد مجاہد،مرد قلندر اور علامہ اقبال کے شاہین تھے۔قائد ملت قاضی حسین احمد کی وفات قوم کا بہت بڑا نقصان ہے وہ ظالموں کے خلاف ڈٹ جانے والی شخصیت تھے۔محمد اختر ججہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ قاضی حسین احمد کے دل میں امت مسلمہ کا فکر اور درد تھا۔ قاضی حسین احمد نے اپنی زندگی میں اللہ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کی۔وہ دنیا بھرکی اسلامی تحریکوں کے سرپرست تھے۔ان کے نظریات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم قاضی حسین احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں۔پروفیسر فردوس احمد نے کہاکہ انہوں نے مجاہدانہ زندگی گزاری ہے۔تعزیتی ریفرنس میں شاہد حمید چوہدری، عبید اللہ، منیر احمد انجم،عرفان انجم،عارف حسین عاصم، حافظ عمر فاروق ودیگر بھی شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
اپوزیشن نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے اپوزیشن نے ریکوزیشن گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے ریکوزیشن پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا نے جمع کرائی ہے اس موقع پر انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہے غیر جمہوری اور غیر سیاسی لوگ جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کا ایجنڈہ لے کر میدان میں نکل آئے ہیں ان حالات میں ملک کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی کا اجلاس ناگزیر ہو گیا ہے، اس اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتیں جمہوری نظام کے استحکام اور بقاء کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہ کرنے کے عزم کا اظہار کریں گی، پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے اس نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے یہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جمہوریت کے لئے ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، ملک کا سب سے بڑا صوبائی ایوان اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرے گا۔ جمہوریت دشمن عناصر کو مایوسی ہو گی اُن کا ایجنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا ہم سب مل کر اس نظام کا تحفظ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد عدلیہ کی موجودگی میں خواتین کی آئینی نمائندگی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی ، آمنہ الفت
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ الفت نے کہا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کے خلاف دائر سازشی اور متعصب رٹ کے اخراج پر ہم چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی مشکور ہیں۔ وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اجلاس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی کنول نسیم ، مہ جبیں مزاری ، تمکین آفتاب کے علاوہ عہدیداروں کارکنوںنے شرکت کی۔ آمنہ الفت نے کہاکہ جب سے خواتین کو پارلیمینٹ اور اسمبلیوں میں آئینی نمائندگی ملی ہے تب سے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہاتھ دھو کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزاد اور خود مختار عدلیہ کے ہوتے ہوئے کوئی شخص خواتین کے آئینی کردار کو محدود یا مسدود نہیں کر سکتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منورحسن نے باڑہ خیبر ایجنسی میں 19 افراد کے قتل کی مذمت کی
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے باڑہ خیبر ایجنسی میں 19 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ باڑہ سمیت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف مقامات پر جاری ملٹری آپریشن فوری ختم او ر امریکی ایما پر معصوم شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ فوجی آپریشن عوام کے اندر نفرت اور لوگوں میں اشتعال پیدا کررہاہے ۔ ملک دشمن قوتیں عوام اور فوج کی باہمی چپقلش سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کر رہے ہیں ۔ ایک طرف امریکہ طالبان قیادت سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہاہے جبکہ دوسری طرف حکومت مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے نکالنے کی بجائے طاقت کے اندھے استعمال پر تلی ہوئی ہے اور تمام وسائل بندوق کی نالی سے حل کرنا چاہتی ہے۔ حکومت باڑہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے اور معافی مانگے ۔ حکومت کی طرف سے دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو بلوچستان کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی حالات حکومتی کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں ۔ جمعرات کے روز منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہاکہ دنیا میں کوئی ایک مثال ایسی نہیںجہاں ملٹری آپریشن سے مسئلے کا حل نکل سکاہو ۔ طاقت کے استعمال اور بدترین فوجی آپریشن کے بعد بھی مذاکرات کی میز سجانا پڑتی ہے ۔سید منورحسن نے کہاکہ آرمی چیف نے اعلان کیا تھاکہ سوات آپریشن کا میاب ہو گیاہے اور علاقے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیاگیاہے مگر فوج اب بھی سکولوں اور ہسپتالوں میں براجمان ہے اور علاقے کو خالی کرنے کو تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی طرح خیبر پختونخوا کے حالات کو بھی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیا جارہاہے اور ملک دشمن عناصر پورے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر کے پاکستان کے خلاف ” گریٹ گیم ” کو کامیاب بنانے کے مکروہ عزائم کو پورا کرنا چاہتے ہیںجس کے تحت امریکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو بین الاقوامی کنٹرول میں لینا اور بھارت کو علاقے کا تھانیدار بناناچاہتاہے ۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق فوج کی بجائے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی نگرانی میں کروائی جارہی ہے جو ووٹر لسٹوں کو شفاف بنانے کی بجائے مزید خراب کرنے کی کوشش ہے ۔کراچی کے شہری اس صورتحال سے پریشان ہیں ۔ حکومت نے کراچی کے تمام معاملات ایم کیو ایم کے ہاتھ میں دے رکھے ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم کی بھی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان بڑے بحرانوں سے دوچار ہے:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان بڑے بحرانوں سے دوچار ہے ۔ اس وقت ملک کسی نئے ایڈونچرکا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم طویل مدت سے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ، الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی اعتبار سے بااختیار بنانے ، کراچی کے عوام کو بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلرز سے نجات دلانے اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی ملک کے سیاسی اور جمہوری عمل سے بے دخلی کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ آصف علی زرداری کی قیادت میں حکمران ٹولہ پانچ سال کی مدت پوری کرچکاہے ۔ مہنگائی ، کرپشن ، بے روزگاری کاشکار اور بجلی ، گیس ، تیل ، سی این جی سے محروم عوام حکومت سے ووٹ کی طاقت کی بنیاد پر انتقام لیناچاہتے ہیں ایسا کوئی اقدام جو چوروں ، لٹیروں اور ٹارگٹ کلرز کو سیاسی مظلوم بنا دے تو یہ بڑا المیہ ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں آئین، قانون اور آزاد عدلیہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے ۔ پاکستان کے حالات قرآن وسنت کی بالادستی ، اہل دیانت دار اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی قیادت ہی ٹھیک کر سکتی ہے ۔ یہ وقت ہے کہ ملک کوکسی بھی آمرانہ اور آئین سے ماورا اقدام سے بچایا جائے ۔ تمام جمہوری قوتیں آئین کے تحفظ اور آئین کے مطابق بر وقت انتخابات کے لیے یک آواز ہو جائیں ۔ آئین اور جمہوریت کیخلاف کسی بھی حملہ آور کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور قومی اتفاق رائے کی عبوری نگران حکومت قائم کریں اور بلاتاخیرانتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں:ڈی ایس پی غلام عباس
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں’ ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے ان کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے ایس اے سردار ماڈل ہائی سکول کوہلو والہ گلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سکول اسرار احمد’ سابق ہیڈ ماسٹر ذوالفقار زاہد’ وقاص عظیم’ مس فروا’ مس نمرہ’ طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے اور یہ سکول علاقہ میں بچے بچیوں کو تعلیم کے نور سے منور کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ سکول کے چیئرمین اسرار احمد نے انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ کو ”کرائم فری سٹی” بناکر دم لیں گے:عبدالرزاق چیمہ
گوجرانوالہ( جی پی آئی)سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ گوجرانوالہ کو ”کرائم فری سٹی” بناکر دم لیں گے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے گوجرانوالہ سے جرائم کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاجر برادری کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تمام کاروباری مراکز میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے تاجر برادری مارکیٹوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے گوجرانوالہ پولیس سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی و سٹی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے زیر اہتمام چیمبرآف کامرس ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی سٹی لیاقت علی،چیئرمین سی پی ایل سی کمیٹی اخلاق احمد بٹ،وائس چیئرمین انجمن تاجران پنجاب شیخ نذیر جموں والے،مرکزی صدر موبائل فون ایسوسی ایشن ملک ذوالفقار علی بوٹا،جنرل سیکرٹری عابد مغل،چیئرمین عمران چاند،میاں فضل الرحمن،سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس ملک امین ناز،احمد فیاض بٹ،جاوید بادشاہ،عباس علی،عمران لقمان خان،ڈاکٹر عمران احمد،حاجی عبدالرؤف مغل،خواجہ صفی الرحمن و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ قانون و ضابطے کے مطابق موبائل فون کی خرید و فروخت جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے موبائل فونز کے دوکاندار جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس سے تعاون کریںمحکمہ پولیس کسی صورت بھی تاجروں اور دوکانداروں سے زیادتی نہیں ہونے دیگی اس موقع پر مرکزی صدر موبائل فون ایسوسی ایشن ملک ذوالفقار بوٹا،عابد مغل و دیگر نے سی پی او کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

۔۔۔۔۔۔۔
ایشیاء کے سب سے بڑے گائوں مرزامیں عرصہ دراز سے پوسٹ آفس میں عملے کی کمی
اٹک (جی پی آئی)ایشیاء کے سب سے بڑے گائوں مرزامیں عرصہ دراز سے پوسٹ آفس میں عملے کی کمی کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ڈاک کی بر وقت ترسیل ناممکن 60ہزار سے زائد آبادی کے لئے صرف ایک پوسٹ مین کو آفس میں کئی کئی کام کرنے پڑتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مرزا حافظ محمد حنیف ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ تحصیل اٹک لیاقت عمر ، گروپ لیڈر جماعت اسلامی مرزا ، سابق کونسلر مسعود خالداورحاجی محمد اعجاز نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرزا گائوں نہ صرف اٹک کا بلکہ ایشیا ء کا سب سے بڑا گائوں ہے جہاں پر صرف 1960سے ایک پوسٹ مین اور ایک پوسٹ ماسٹر کا ہونا ناانصافی ہے ہم پوسٹ ماسٹر جنرل پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل پوسٹ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پوسٹ آفس میں مزید ایک پوسٹ مین ، چپڑاسی ، کلرک اور سکیورٹی گارڈ تعینات کر کے علاقہ کے دیرینہ مسئلہ کو حل کیا جائے ، اسی کے ساتھ ساتھ ہم یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ پوسٹ آفس کی خستہ حالی پر خصوصی توجہ دی جائے ، چار دیواری کو مکمل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ظلم اور زیادتی کے خلاف کام کرنا میںجہاد سمجھتا ہوں :ملک افتخار احمد
اٹک (جی پی آئی) ظلم اور زیادتی کے خلاف کام کرنا میںجہاد سمجھتا ہوں میرے حلقے کے عوام نے دوسری دفعہ اتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کیا جس کی مثال72 یونین کونسلوں میں نہیںملتی میرے حلقے کے عوام نے دو دفعہ مجھ پر اعتماد کیا اور میں نے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی،آٹھ سالوں میں اپنی یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے، فنڈ میں نے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق سے لیئے، میرے حلقے میں کوئی بھی گھر نہیںجو بجلی سے محروم ہو،اسی طرح سوئی گیس بھی جہاں تک ممکن ہوئی پہنچائی ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15حاجی ملک افتخاراحمد نے حاجی شاہ گائوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن)شیخ آ فتاب گرو پ نے شامل ہو نے والے سابق نائب ناظم حاجی شاہ یو نین کو نسل منظور علی ، مولانا خلیل احمد ، مولانا شجاع الدین حیدر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مولانا فضل واحد، سید آفتاب حسین شاہ، سید افضال حسین شاہ، نور محمد، شکور احمددیگر علماء اور دیگر معززین علاقہ نے مشترکہ طور پر ملک افتخار کی حمایت کا اعلان کیا، ملک افتخار نے کہا کہ میرے حلقے میں گائوں کی گلیاں اور دیگر ترقیاتی کام شہر کی طرح ہیں جس کے نتیجہ میں عوام نے دوسری دفعہ مجھے اتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کیا جس کی مثال72 یونین کونسلوں میں نہیںملتی،دین کے ہرکام میں اﷲ تعالی نے مجھے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق دی، اﷲ نے مجھے مال بھی دیا ہے اور دل بھی دیاہے، میرے والد محترم نے اپنے گائوں میں قبرستان ، جنازہ گاہ ، مساجد اور دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوںکہ ظلم کے خلاف کام کرنا میںجہاد سمجھتا ہوں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، چاہے میری جان بھی چلی جائے، اس موقع پر مولانا خلیل احمد ، مولانا شجاع حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اور سیاست ایک چیز ہے، سیاست دین سے جدا ہو تو پیچھے بدماشی اور غنڈہ گردی، بددیانتی رہ جاتی ہے،ہم نے ملک افتخار کا ساتھ مشترکہ طور پر دینے کا اس لیے فیصلہ کیاہے کہ یہ وعدے کاسچا اور کھرا آدمی ہے، اس سے پہلے جو بھی یہاں سے ایم پی اے منتخب ہوئے وہ وعدے کر کے بھول گئے، اور اس کے بعد ہمیں نظر نہ آئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ریٹائرڈ کرنل شجاع خانزادہ اپنے دورہ انتخاب کا پانچ روزہ دورہ کریں گے
اٹک (جی پی آئی)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ریٹائرڈ کرنل شجاع خانزادہ اپنے دورہ انتخاب کا پانچ روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ 22جنوری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ویسہ میں صبح دس بجے ترقیاتی کام کا افتتاح کریں گے،23جنوری کو صبح دس بجے گورنمنٹ گرلزہائی سکول شمس آباد، دن ساڑھے بارہ بجے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پیتھی، 24 جنوری کو صبح دس بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فورملی ، دن ساڑھے بارہ بجے گورنمنٹ ڈگری کالج حضرو،25 جنوری کو صبح گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول شیرانی، دن بارہ بجے گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول مومن پور، 26 جنوری کو صبح دس بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملک مالہ، دن ساڑھے بارہ بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غورغشتی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جائے گا،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اراکین کو اس موقع پر شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
ضلع اٹک میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم فروری تا 13فروری تک ہونگے
اٹک (جی پی آئی)ضلع اٹک میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد مورخہ یکم فروری تا تیرہ فروری کے موقع پر ضلعی رابطہ افسر عثمان احمد چودھری نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144 کے ضلع بھر میں قائم امتحانی مراکز کی سو گز حدود کے اندر ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ144 کے تحت جاری کیا گیا ہے جو یکم فروری تا دو فروری تک موثر رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اٹک کے مطابق ضلع اٹک میں پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں تیار کرلی گئی
اٹک (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اٹک کے مطابق ضلع اٹک میں پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں جو تحصیل ہیڈکواٹرز کی نمایاں جگہ پر عوام کی جانب سے تجاویز اور اعتراضات کے لیے آویزاں کی جائیں گی، یہ لسٹیں مقررہ دفاتر میں 31 جنوری تک آویزاں کی جائیں گی، عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ تجاویز اور اعتراضات کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر ، ڈی سی او آفس یا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے فوری رابطہ کریں تاکہ ان تجاویز اور اعتراضات پر بروقت موثر کاروائی عمل میں لائی جاسکے ، مزید معلومات کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے نمبر 057-9316140پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پا سپو رٹ آ فس اٹک کے خلاف شہریو ں کی متعدد شکا یات
اٹک (جی پی آئی)پا سپو رٹ آ فس اٹک کے خلاف شہریو ں کی متعدد شکا یات ،بد عنوا نی اور مسائل کی نشا ندہی کرنے والے میڈیا کے نما ئندو ں کو مقامی افسر کی تڑیاں شکا یت لگانے پر مذکو رہ افسر سیخ پا ہو گئے ،مقامی صحافی تفیسر احمد ولد بشیر احمد سکنہ شین باغ نے تنویر احمد جو اپنے آ پ کو سرکاری ملازم ظاہر کرتاہے کی شکایت کی تو مذکو رہ افسر نے اس بات کا برا منایا بدعنوانی کی شکا یات اور مسائل کی نشاندہی پر انہو ں نے مقامی صحافی کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کرتے ہو ئے دھمکیا ں دی اور کہاکہ وہ بد عنوانی یا دیگر کسی بھی شکا یت پر اٹک میں کسی بھی شہری یا سرکاری افسر کو جواب دہ نہیں وہ حکو مت پاکستان کے ملازم ہیں اور انہیں صرف ا سلام آ باد ہی پو چھ سکتاہے صحافی کے ساتھ بد تمیزی اور گالم گلو چ کرتے ہو ئے کہا کہ تم اٹک کے ڈی پی او یا ڈی سی او ہو مجھ سے میر ے ملا ز مین کے با ر ے میں پو چھ رہے ہو اس پر مقامی صحا فی جنر ل سیکر ٹری ڈسٹر کٹ پر یس کلب تفسیر احمد پا سپو رٹ کے مذکو رہ افسر کے رویئے اور دھمکیاں دینے پر قا نو نی طریقہ کار اختیار کرتے ہو ئے ڈی پی او آ فس گئے جہا ں انہو ں نے پا سپو ر ٹ آ فس کے مذکو رہ افسر کے بارے میں تحریری درخواست دی جس پر ڈی پی او نے فو ری طور پر ایس یچ او تھانہ اٹک سٹی کو انکوائری کر کے رپو رٹ دینے کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او تھا نہ اٹک سٹی نے ڈیو ٹی آ فیسر تھا نہ اٹک سٹی کو انکوائری کا کہا جنہو ں نے پو لیس ملازمین کو صو رتحال کا جائزہ لینے کے لیئے پا سپو رٹ آ فس بھیجا مذکو رہ تفتیشی آ فیسر سے بھی پاسپو رٹ افسر نے بد تمیزی کی جس پر پو لیس افسر نے ما ڈل پو لیس اسٹیشن اٹک سٹی سے ایم سی سی سکا رڈ بلا لیا پو لیس کو دیکھ کر پا سپو ر ٹ آ فیسر نے مقامی صحا فی سے معذ رت کرتے ہو ئے معاملہ کو ختم کرنے کی کو ششیں کی صحا فی تفسیر احمد نے صدر ،وزیراعظم ،چیف جسٹس ،وفا قی وزیر داخلہ ،سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی پا سپو رٹ اسلام آ باد اور دیگر اعلیٰ حکام سے پا سپو رٹ آ فس اٹک میں کرپشن کا خا تمہ اور اصلا ح احوال کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جلد ہی صحا فی برادری پا سپور ٹ آ فس میں ہو نے والی کرپشن کے خلاف عوا می احتجاج کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
30جنوری کو اپٹاکا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہو رہا:بختیار علی
بنوں( جی پی آئی)30جنوری کو اپٹاکا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہو رہا ، شمشیر سورانی کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع بنوں بختیار علی نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1بنوں سٹی میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے شمشیر سورانی کی جانب سے 30جنوری 2013ء کو بلائے گئے اجلاس کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ شمشیر سورانی کا APTAضلع بنوں سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی 30جنوری کو کوئی اجلاس مقرر ہے انہوں نے اساتذہ برادری کے آپس میں اتحاد و اتفاق کے لئے کام کرنے اور ضلعی صدر اپٹا ملک فرمان اللہ خان کے شانہ بشانہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا عہد کیا تاکہ اساتذہ ضلع بنوں کسی افواہ کا شکار نہ ہو کیونکہ اس طرح پوری اساتذہ برادری کی بدنامی ہو جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
صنفی امتیازکے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے جدوجہدکررہے ہیں:نواب خان
سوات(جی پی آئی)پاکستان ویلج ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹریننگ آفیسرارشدسہیل اور سوشل آرگنائزرنواب خان نے کہا ہے کہ معاشرتی ناانصافیوں کو ختم کرنا اور صنفی امتیازکے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے جدوجہدکررہے ہیںاوراس مقصد کے لئے ہمیں میڈیا کے تعائون کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ ہماری این جی او اس وقت سوات،نوشہرہ اورہنگومیں کام کررہی ہے جس کی کوششوں سے اب تک سامنے آنے والے نتائج کافی اطمینان بخش ہیں،انہوںنے کہا کہ خواتین کی ان کی مرضی کے خلاف شادیاں کرنا اورسورہ جیسے دیگر فرسودہ روایات کوختم کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہیں جس کو پورا کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں،انہوںنے کہا کہ مختلف یونین کونسلوں میں کمیٹیا اور دس دس افراد پر مشتمل گروپ بناکر انہیں عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر سمیناربھی کررہے ہیں تاکہ معاشرے سے فرسودہ روایات کا خاتمہ ممکن ہوسکے،انہوںنے کہا کہ صرف ایک این جی او کسی کو فوری اورسستا انصاف فراہم نہیں کراسکتی بلکہ اس مقصد کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم راہ ہموار کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ معاشرتی ناانصافیوں کی بنیاد ووجوہات معلوم کرکے ہی اس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اوراس مقصد کے لئے ہمارے مختلف الخیال لوگوں کے ساتھ روابط ہیں تاہم اگر اس سلسلے میں میڈیا تعائون کرے تو ہم بہت جلداپنے اہداف کوپوراکرسکیںگے،سمینارکے دوران سوال وجواب کے لئے بھی الگ سیشن رکھا گیا جس کے دوران شرکاء نے پاکستان ویلج ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذمہ داروں سے پروگرام کے حوالے سے سوالات کئے جبکہ ساتھ ساتھ بحث مباحثہ بھی کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مینگورہ میںپاکستان پیپلزپارٹی او ر پی ایس ایف کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا
سوات(جی پی آئی) وزیراعظم کی گرفتاری کے فیصلے کے خلاف مینگورہ میںپاکستان پیپلزپارٹی او ر پی ایس ایف کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا،مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر پی پی پی کے اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے پی کے اکاسی کے صدر رو ح الامین لالا،عدنا ن با چا۔فاروق خان دویگر نے مظاہرے سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگروزیراعظم کے خلاف فیصلہ کسی بھی صورت ماننے کو تیار نہیں،انہوںنے کہا کہ طاہرالقادری نے اسلام آبادجاکرجو دھرنا دیا ہے وہ حکومت اوراس ملک کے خاتمہ کی ایک سازش ہے جو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگی ،حکومت کی مدت مارچ تک ہے اور کوئی بھی اسے وقت سے قبل ختم نہیںکرسکتا،پی پی پی کو حکومت خیرات میں نہیںملی اسے عوام نے منتخب کیا ہے،انہوںنے کہا کہ پی پی پی نے ہردور میں ملک وقوم کے لئے قربانیاں دی ہیںمگرافسوس کا مقام ہے کہ ہردور میں اس پارٹی کے خلاف طاہرالقادری اور منصور اعجاز کی شکل میں سازشیں ہوئی ہیں جنہیںعوام کی قوت سے ناکام بنائیںگے،انہوںنے کہاکہ حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ الیکشن میں بھی پی پی پی اقتدار میں آئے گی،انہوںنے کہا کہ پی پی پی کے کارکن وزیراعظم کے ساتھ ہیں ہم ملک میں امن،استحکام،روزگار اور عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں اور پی پی پی ان مقاصد کے حصول کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے،انہوںنے کہا کہ پی پی پی عوامی پارٹی ہے اور عوام کا اس پراعتماد ہے جسے ہرحال میں بحال رکھاجائے گا،مقریرین نے کہا کہ تبلیغی مر کز میں جو لوگ شہید ہو گئے تھے انکی لو احقین کو فی الفور پانچ ،پانچ لا کھ روپے او ر ز خمیوں کو دو ،دو لاکھ روپے دیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ شمولیتی اجلاس میںبارامہ ب قونج کے درجنوں خاندان پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل
سوات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ شمولیتی اجلاس میںبارامہ ب قونج کے درجنوں خاندان پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل۔ سٹی صدر سید صادق عزیز نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے نا اہلی اور کرپشن کی انتہا کردی ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بجلی اور گیس کی ناروالوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں ایک بھی وفا نہ کرسکے۔ یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف سوات بلکہ پورے پاکستان میں لاکھوں اور کروڑوں لوگ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔ سید صادق عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آتے ہی ان لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لیگی۔اور اقتدار میں آکرپاکستانی عوام کی تقدیر بدل دے گی۔سید صادق عزیز نے واضح کیا کہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام ان لٹیروں کو مسترد کر دینگے۔ انھوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ ANP کے ممبران اسمبلی پاکستانی عوام کو پیسوں سے خریدنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ لیکن شائد اُن کو معلوم نہیں کہ عوام ان کے عزائم جان چکی ہے۔جب سوات کے لوگ ہر طرف سے مشکلات میں گرے ہوئے تھے تب یہ کرپٹ عناصراپنا بنک بیلنس بڑھانے میں مصروف تھے۔اب عوام ان کے جھانسوں میں آنے والے نہیں۔یہ غیور عوام اب ان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے نواز شریف اور امیر مقام کے سربراہی میں شیروں کے لشکر میں شامل ہوکر ان سے ووٹ کے زریعے اپنا حساب لیگی۔ سید صادق عزیز نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے خاندانوں کے نمائندوں کو شیروں کے لشکر میں شامل ہونے پر مبارکبا د دی۔ سید صادق عزیز نے قونج کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آتے ہی یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل حل کریگی۔ اور ان کو سوئی گیس ، بجلی اور پانی جیسے بنیادی سہولیات مہیا کریگی۔ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد میں نصیب زر، سید علی شاہ ،فضل وہاب کاکی، واحداللہ، محمد موسی، عمر فروش، محمد آمین، احمد، محمد رفیق، خان سید، سر زمین خان،اور امیر زیب شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔
ڈاکٹر منصورکی ہمشیرہ اور سیف الرحمن گرامی کے انتقال پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت
کراچی(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور سید مودودی انسٹیٹیوٹ لاہور کے صدر ڈاکٹر منصور علی کی ہمشیرہ اور آرٹس کونسل کے وائس پریذیڈنٹ سیف الرحمن کے انتقال پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی’جنرل سیکرٹری نسیم صدیقی ‘نائب امراء برجیس احمد’ڈاکٹر واسع شاکر’حافظ نعیم الرحمن’نصراللہ شجیع’سید اقبال’راجہ عارف سلطان’ سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اورڈائریکٹر پبلک ریلیشن سرفرازاحمد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔رہنماؤں نے مرحومین کی مغفرت ‘درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کا آج مسجد خضریٰ سے الیکشن کمیشن آفس تک ہونے والا احتجاجی مظاہرہ /ریلیملتوی کردی گئی۔نسیم صدیقی
کراچی(جی پی آئی)جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری نسیم صدیقی نے کہاہے کہ انتخابی فہرستوں کی درستی اور ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں دوبارہ ہونے والی بے قاعدگیوں کے خلاف آج جمعہ 18جنوری کو مسجد خضرا تا الیکشن کمیشن آفس ہونے والا احتجاجی مظاہرہ و ریلی کراچی کے خراب حالات کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر کی خبریں
محکمہ تعلیم سکو لز کی انوکھی پا لیسی ‘گر لز ہا ئیر سکینڈر ی سکولو ں میں ما ہرمضمون کی پو سٹو ں پر مر د ٹیچر کو تعینا ت کر نا شروع کر دیا
بھمبر (جی پی آئی)محکمہ تعلیم سکو لز کی انوکھی پا یسی ضلع بھمبر میں گو رنمنٹ گر لز ہا ئیر سکینڈر ی سکولو ں میں ما ہرمضمون کی پو سٹو ں پر مر د ٹیچر کو تعینا ت کر نا شروع کر دیا طا لبا ت اور خوا تین ٹیچر ز سخت پر یشان طالبا ت اور خوا تین ٹیچرز کے والدین بھی شدید پر یشانی کے عا لم میں مبتلا ہیں گرلز سکو لز میں مر د ٹیچرز تعینا ت کر نے پر شد ید احتجا ج تفصیلا ت ے مطا بق محکمہ تعلیم سکو لز نے ضلع بھمبر میں انو کھی پا لیسی اپنا لی ہے ضلع بھمبر کے گو رنمنٹ گر لز سکینڈر ی سکو لوں کے اندر ما ہر مضمو ن کی پو سٹو ں کے اوپر مر د ٹیچر کو تعینا ت کر دیا ضلع بھمبر کے اندر گو رنمنٹ گر لز ہا ئیر سیکنڈ ری سکو ل کو ٹ جمیل ،گو رنمنٹ ہا ئی سکینڈر ی سکو ل مغلو رہ ،گو رنمنٹ ہا ئیر سکینڈر ی سکو ل بڑ ھنگ ،گو رنمنٹ ہا ئیر سکینڈر ی سکو ل سوکا سن ، گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل بنڈی ، گو رنمنٹ گر لز ہائیر سکینڈر ی سکو ل با غیچگہ سما ہنی میں ما ہر مضمون کی اکثر پو سٹو ں کے اوپر میر ٹ سے ہٹ سیا ستدا نو ں کے منظو ر نظر اور محکمہ تعلیم کے اندر کر پٹ ما فیا کی مدد سے سینئر مر د ٹیچرو ں کو پر مو ٹ کر کے مر د ٹیچروں کو گر لز سکو لو ں کے اندر تعینا ت کر نے سے گر لز سکو لو ں کے اندر موجو د خو اتین ٹیچرو ں اور بچیو ں کو شدید مشکلا ت اور پر یشا نی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ دو سر ی طر ف طا لبا ت اور خواتین ٹیچر ز کے والدین بھی شدید پر یشانی کے عا لم میں مبتلا ہیں والد ین کا کہنا ہے کہ گو رنمنٹ کے سکولو ں میں تعلیم کا پہلے ہی برا حا ل ہے والد ین کو مجبو را پرا ئیو ٹ سکو لو ں کے اندر بچیو ں کو دا خل کروا نا پڑ تا ہے رہی سہی کسر محکمہ تعلیم کے ذمہ دارا ن سے گو رنمنٹ گر لز سکولوں کے اندر مر د ٹیچروں کو تعینا ت کر کے نکا ل دی ہے اب محکمہ تعلیم سکو لز اللہ ہی حا فظ ہے انہو ں نے حکومت کے ذمہ دا را ن سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلع بھمبر کے اندر گر لز سکو لو ں سے مر د ٹیچر و ں کو فی الفو ر فا رغ کر کے خوا تین اسا تذ ہ کو لگا یا جا ئے تا کہ بچیا ں اورخوا تین ٹیچرز اپنا تعلیمی سلسلہ احسن طر یقہ سے جا ری رکھ سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کے اندر سا ل2012ء میں جرا ئم کی شر ح سا ل2011سے کم رہی
بھمبر (جی پی آئی)ضلع بھمبر کے اندر سا ل2012ء میں جرا ئم کی شر ح سا ل2011سے کم رہی 2012میں ضلع بھمبر کے اندر قتل 20منشیا ت 87،چو ری 23،اغوا کے4، زنا کے6،نقب زنی کے16،،سرکہ کے 11گینگ ریپ1اور 212دیگر مقد ما ت در ج ہو ئے جبکہ قتل کے ملز ما ن سے4لا کھ ,سر کہ کے ملز ما ن سے93لا کھ نقب زنی کے ملز ما ن سے 21لا کھ ،چو ری کے ملز ما ن سے18لا کھ ، اور دیگر مقدما ت کے ملز ما ن سے 44لا کھ کے قر یب ریکو ری ہو ئی بھمبر پو لیس نے سا ل2012میں قتل کے34،سر کہ 10،نقب زنی کے 12چو ری کے 22زناکے 10اغوا کے 4اور دیگر مقدما ت کے426ملز ما ن کو گر فتا ر کیا جبکہ مختلف مقدما ت کے اندر 105اشتہا ری ملز مان اور 82 عدا لتی اشتہا ری ملز مان کو گر فتا ر کیاگیا بھمبر پولیس نے سا ل 2012میں 5339بو تل شرا ب ،4کلاشنکو ف ،13را ئفل 42پیسٹل ،1070رو ند 68میگز ین 12کلو چر س اور 96گرا م ہیر ون پکڑ ی جبکہ بھمبر پو لیس نے سال 2012میں 92تھا نے کے مفرور 637عدا لتی مفرور اور 2آدمی کے بھگو ڑو ں کو گر فتا ر کیا قتل کے 14مقدمات کے چالان بھی پیش کیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے :راجہ اظہر اقبال
بھمبر (جی پی آئی)ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آج ریڈ فائونڈیشن کی زیر تعلیم طالبہ نے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو ریڈ فائونڈیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریڈ فائونڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے آئندہ آنیوالی نسلیں با شعور اور اخلاقیات سے بھر پور مزین ہوں گی اس پر ریڈ فائونڈیشن کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپور راجہ اظہر اقبال نے ریڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ گولڈ میڈل سرمنی 2011-12کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ریڈ فائونڈیشن نے بہت کم عرصہ کے دوران شاندار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ریڈ فائونڈیشن آزاد کشمیر بھر کے اندر منفرد انداز سے تعلیم کے فروغ او ر ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ریڈ فائونڈیشن کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف اعلیٰ تعلیمی حلقوں نے بھی کیا ہے جہاں پر ایجوکیشن ضروری ہے وہاں پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے ہوتے ہیں ریڈ فائونڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے جس سے آئندہ آنیوالی نسلیں پڑھی لکھی اور باشعور ہونگی انہوں نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن سپورٹس کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے سکتی ہے ریڈ فائونڈیشن اس حوالے سے لائحہ عمل اپنائے تا کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت پر غور کریں ہم نے بھی پرائیوٹ سیکٹر کے اندر ہیلتھ اور ایجوکیشن میں سماہنی اور بنڈالہ کے اندر کام شروع کیا ہے علاقہ کے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے ڈونرز کو بلا کر حوصلہ افزائی کروائینگے انہوں نے اپنی طرف سے ریڈ فائونڈیشن کیلئے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ فائونڈیشن سٹاف کے جنرل منیجر محمد اسلم اعجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈفائونڈیشن نے بڑی مشکل حالات میں ادارے کا آغاز کیا اس وقت یقین نہیں آتا تھا کہ اتنا بڑا کام شروع ہو گیا ہے یہ ایک دیوانے کا خواب لگتا تھا لیکن ہمارے لوگوں کے اپنے مقصد کیساتھ لگن اور اعتماد نے اس مشکل ترین کام کو کر دکھایا بھمبر ریجن آج مبارکباد کا مستحق ہے بھمبر ریجن نے بورڈ کے اندر ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں جس سے ادارہ کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ریڈ فائونڈیشن کا اصل مقصد بچے کی شخصیت اور اسکے کردار کی تعمیر ہے بھمبر ریجن کو نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے سردار محمد رزاق خان کنٹرولر کالجز ، ریجنل منیجر ریڈ فائونڈیشن صابر حسین صابر، ذوالفقار علی، عروا عزیز، محمد دانیال خان، تحسین رفیع نے بھی خطاب کیاجبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری ظہیر نے ادا کئے دریں اثناء ریڈ فائونڈیشن سکولز و کالجز ضلع بھمبر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں گولڈ میڈلز، شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کے آخر میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ اور انکی پوری ٹیم کو منتخب ہونے پر مبارک باد دی
بھمبر (جی پی آئی)سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ عبدالمجید ملک ایڈووکیٹ ،سابق سپریم کورٹ بار و سابق وائس چیئرمین حاجی منصف داد ایڈووکیٹ ،نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار آزادجموںوکشمیر راجہ فضل حسین ربانی ایڈووکیٹ،ممتاز معروف قانون دان چوہدری محمد یونس آڑوی ایڈووکیٹ میرپور ،چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ میرپور،سابق وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بارکونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ بھمبر،سابق ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالمجید ایڈووکیٹ ،جی اے سیالوی ایڈووکیٹ ،چوہدری اسلم آسی ایڈووکیٹ،چوہدری خالد ثاقب ایڈووکیٹ ،راجہ شاہد ایڈووکیٹ ،چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ سابق صدر آزادکشمیر بار کونسل ،چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ،راجہ غضنفر علی ایڈووکیٹ،راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ ،مرزا محمد اقبال ایڈووکیٹ و جملہ ڈسٹرکٹ بار بھمبر ،برنالہ ،سماہنی ،جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،نائب صدر عاطف ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے نو منتخب فنانس سیکرٹری آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور موصوف اور انکی ٹیم کو مبارکباددی انہوں نے کہاکہ چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ اور انکی پوری ٹیم کو منتخب ہونے پر پوری آزادکشمیر وکلاء برادری کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے جس اعتماد و اطمینان کا اظہار کیا وہ لائق تحسین ہیں انہوں نے یہ بھی کہاکہ چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ آزاد ریاست کے ممتاز و معروف قانون دان ہیںجنکی صلاحیتوں کا انکا انتخاب بھی اعتراف ہے ہم ان سے اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ وکلاء برادری ،سپریم کورٹ اور ملک وملت و دین کے مفاد میں بھرپور کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔