اضلاع کی خبریں 06.05.2013

دہشتگردوں کے حمائتیوں کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔ثروت اعجاز قادری
راولپنڈی( جی پی آئی)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حمائتیوں کو الیکشن لڑنے سے روکاجائے۔نگران حکومت کراچی میں ہمارے مرکزی الیکشن سیل پر حملے کانوٹس لے۔ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اورنامساعدحالات کے باوجودالیکشن کابائیکاٹ نہیں کریں گے۔دہشتگردوں اورانتہاپسندوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔بڑی سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیررہی ہیں،آزادعدلیہ اورخودمختارالیکشن کمیشن کیوں خاموش ہیں؟ قوم 11مئی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں حقیقی تبدیلی لائے۔ ملک میںقیام امن کیلئے ڈالراورریال کی سیاست کو ناکام بناناہوگا۔پاکستان میں 12کروڑلوگ یارسول اللہ کانعرہ لگانے والے سُنی ہیں۔ اگریہ بارہ کروڑ یارسول اللہ کے رشتے سے ووٹ ڈالیں تو اسمبلیوں میں درودوسلام کے ترانے گونجیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چوہڑچوک میںجلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجازقادری نے کہا کہ ہم صوفیاء اوربانیان پاکستان کے وارث ہیں، کسی سے نہیں ڈرتے، اسی لئے دہشتگردوں اورملک دشمنوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔ہماری منزل اقتدارنہیں اللہ اوررسول کی رضاہے۔ہمارے تمام امیدوارخوف خدااورعشق رسول ۖ سے لبریزہیں۔ہم اپنے کسی اکابر کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑیں گے یہی وجہ ہے کہ سُنی تحریک نے حلقہNA-54سے شاہ اویس نورانی کے مقابلے میں علامہ طاہراقبال چشتی کو دستبردارکروالیاجبکہ صاحبزادہ فضل کریم کے صاحبزادے حامدرضاکو پاکستان سُنی تحریک NA-82 میں بھرپورسپورٹ کرے گی۔پاکستان سُنی تحریک کے مرکزی رہنماڈاکٹرزاہدحبیب قادری نے کہا کہ ہمیں کسی بیرونی امدارکی ضرورت نہیں ، ہم میڈاِن پاکستان پالیسیان بنائیں گے اورہم اپنے زوربازوسے عدل وانصاف اورامن وامان والے پاکستان کی بنیادرکھیں گے۔روٹی کپڑامکان کانعرہ لگانے والوں نے قوم سے ایک وقت کا کھانا،کفن اورقبرتک بھی چھین لی۔جمہوریت کی آر میں آمریت کو پروان چڑھانیوالوں کا کڑااحتساب کرینگے ۔حلقہPP-10سے سُنی تحریک کے امیدوارملک عبدالرئو ف نے کہا کہ امریکہ کے حکم پر پاکستان میں اقتدار کی باریاں لگائی جاتی ہیں ۔چند خاندانوں نے 98 فیصد غریب عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔قوم کو عدل ، تعلیم اور امن وامان کے حصول کیلئے 11 مئی کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔اس موقع پر پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری، مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی،ملک دلپذیراعوان،صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی،علامہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ اشفاق احمدصابری، علامہ وسیم عباسی،علامہ عبدالقیوم سیالوی،صاحبزادہ شاہدمنصورنورانی، علامہ امانت علی حیدری، قاری بشیراحمدنقشبندی، علامہ عبداللطیف قادری، قاری عبدالجبار، ایڈوکیٹ شمس تبریز، راجہ طاہراقبال کیانی، ملک محمدیوسف، ملک عبدالسلام، گُل زیب، حاجی خالدمحمود، ملک عبدالعزیز،ڈاکٹرمحمدجاویداقبال،چوہدری کامران، طارق محمودقادری، طارق حسن شاہ، شیخ ظفراللہ، علامہ طیب رضاقادری، ملک عبدالمجید، راجہ محمدحمید،ملک محمدافضل، سیدحمیدحسین شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔جلسہ گاہ میں چاروں طرف کثیرتنظیمی پرچم لگائے گئے۔سربراہ سُنی تحریک ثروت اعجاز قاری کی جلسہ گاہ میں آمد پرکارکنوں نے پُرجوش نعرے لگائے اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں ، ثروت اعجازقادری کے خطاب کے دوران تنظیمی ترانے بھی بجائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ خرم قادری شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ادارہ صراط مستقیم و سنی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
لاہور(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن علامہ خرم قادری شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ادارہ صراط مستقیم وپاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے باہر ہوا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کراچی اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں علماء اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان بنانے والے علماء و مشائخ کی اولادوں کا پاکستان میں قتل عام کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔حکمران اہلسنت کے خلاف چھپنے والے فرقہ وارانہ لٹریچر پر فوری پابندی لگائے۔ ،نگراںحکومت دہشت گردوں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ،ایک طرف الیکشن قریب آرہے ہیں تو دوسری طرف دہشت گردی میں اضافہ بھی تیزی سے ہورہاہے ،علماء ،وکلاء ،ڈاکٹرز اور معصوم شہریوں کا قتل عام ہورہاہے اور حکمران قاتلیوں کو گرفتار کرنے کا مظاہرہ کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے پنجاب کی نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ خرم قادری کو شہید کرنے کا فوری نوٹس لیں اور قاتلوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔ اس موقع پراین اے 120کے امیدوار مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والے کسی بھی صورت ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔الیکشن میں عوام ان عناصرکومستردکردیں جو کسی نہ کسی طرح دہشتگردوں کے حمائتی ہیں یاانہیں پناہ دیئے ہوئے ہیں ۔پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے کسی بھی صورت میں محب وطن نہیں ہو سکتے۔علامہ خرم رضا قادری شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ انتہائی سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پرلاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری ،محمد نواز قادری، سید عدیل شاہ،علامہ خرم شہید کے بھائی محمد علی قادری،پی پی 148کے امیدوار پیر قدیر حسین شاہ،محمد اویس رضا قادری،ودیگر کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔کارکنان نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔اورکارکنان نے مختلف کتبے اور بینراٹھا رکھے تھے ۔جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا صحافی، کالم نگار سید عباس اطہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے معروف صحافی ‘ ایکسپریس میڈیا کے گروپ ایڈیٹر، کالم نگار ‘ شاعر اور دانشور سید عباس اطہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے عباس اطہر مرحو م کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عباس اطہر میدان صحافت میں اپنی مثال آپ تھے ۔ بلاشبہ مرحوم نے صحافت کے شعبے میںنئے رجحانات متعارف کرائے۔ ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے: نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عوام کو شہری سہولتوں کی بلاامتیاز اور بلاتعطل فراہمی متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں اور اس مقصد کیلئے عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ خدمت خلق سے بڑھ کر اور کوئی کام ہو نہیں سکتا۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے اور ایل ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقوں کی ری کلاسیفکیشن کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمرشلائزیشن پالیسی کی آڑ میں کسی سے زیادتی نہ کی جائے اور غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے حوالے سے یکساں پالیسی کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایل ڈی اے کی کارکردگی، کمرشلائزیشن پالیسی اور ٹریفک سگنلز کو سولر پینل پر منتقل کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت و سپورٹس سلیمہ ہاشمی، مشیر سید ضیاء حیدر رضوی، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہائوسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے، پراجیکٹ ڈائریکٹر اربن یونٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ادارے شہریوں کو درپیش مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کریں اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر بنیادی سہولتیں فراہم کرکے ان کے معیار زندگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ پنجاب حکومت اس مقصد کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی فراہمی سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو اسی وقت تسلی بخش قرار دیا جاسکتا ہے جب عوام ان پر اعتماد کا اظہار کریں۔ ادارے عوامی خدمت کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کمرشلائزیشن پالیسی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی کمرشلائزیشن پالیسی اور دیگر امور کا جائزہ لے کر سات روز میں اپنی سفارشات پیش کرے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک جام اور گاڑیوں کی سڑکوں پر لمبی قطاروں نے شہریوں کیلئے مسائل پیدا کئے ہیں۔ بسااوقات بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر نصب ٹریفک سگنلز کی بندش سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔ ٹریفک سگنلز کو سولرپینل پر منتقل کرنے سے شہریوں کو کسی حد تک ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹریفک سگنلز کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر پینل پر منتقل کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں اور اس کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طو رپر مال روڈ سے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے اشاروں کے مسلسل چلنے سے ٹریفک کے بہائو میں بہتری آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹریفک سگنلز کی سولرپینل پر منتقلی کے حوالے سے سپانسرز کا تعاون حاصل کیا جائے جس سے اس عمل پر اٹھنے والے اخراجات میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ادارے کی کارکردگی اور کمرشلائزیشن پالیسی کے علاوہ ٹریفک سگنلز کی سولرپینل پر منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی نجم سیٹھی کی 17ویں ایشین سکواش چیمئپن شپ جیتنے پر عامر اطلس کومبارکباد
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے عامر اطلس کو17ویں ایشین سکواش چیمئپن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد دی ہےـوزیراعلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عامر اطلس نے 17ویں ایشین سکوائش چیمئپن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے بلاشبہ عامر اطلس جیسے مایہ ناز کھلاڑی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کی کرم ایجنسی میں جے یو آئی (ف) کے جلسہ میں دھماکے کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کرم ایجنسی کے علاقہ سیواک میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار منیر اورکزئی کے انتخابی جلسہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں اور وہ دنیاوآخرت میں اپنے کئے کی سزا ضرور پائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخی نوادرات کو جدید انداز میں محفوظ بنانے کے لئے منصوبہ بند ی کرکے سفارشات پیش کی جائیں، وزیراعلیٰ نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہ ہوا۔ جس میں لاہور میوزیم کے معاملات اور میوزیم میں رکھے گئے تاریخی نوادرات کو جدید طریقے سے محفوظ بنانے کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزیرسیاحت و آرکیالوجی سلیمہ ہاشمی، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ اور ڈائریکٹرلاہور میوزیم نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخی نوادرات تہذیبی ورثہ ہے۔ لاہور میوزیم میں موجودتاریخی نوادرات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی نوادرات میوزیم میں آنے والے سیاحو ںکے لئے دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔لاہور میوزیم میں قدیم ترین تہذیب کے نوادرات موجود ہیں جو صدیوں پرانی تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی نوادرات اور تہذیبی ورثہ کی دیکھ بھال اور حفاظت مناسب بندوبست ہونا چاہئیے۔ قدیم نوادرات کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہور میوزیم میں موجود نوادرات اور دیگر قدیم اشیاء کامکمل کیٹلاگ مرتب کیاجائے اور قیمتی نوادرات کو جدید انداز میں محفوظ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔نوادرات کو جدید طریقے سے محفوظ بنانے کے لئے سفارشات تین روز کے اندر پیش کی جائیں۔ ڈائریکٹر لاہور میوزیم نے میوزیم کے مسائل اوریہاں موجود تاریخی نوادرات بارے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے پرعزم ہے:نرگس فیض ملک
لاہور( جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے پیپلز پارٹی الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے پرعزم ہے۔ ملک میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور عوام انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے انتخابی مہم کے دوران بعض عناصر کا دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے انتخابی عمل متاثر کرنا افسوس ناک ہے عوام دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کریں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملک دہشت گردوں سے پاک ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت وڈی جی پی آر اور کے افسران نے عباس اطہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
لاہور(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت وڈی جی پی آر اور محکمہ تعلقات عامہ کے افسران نے بزرگ صحافی عباس اطہر کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب آفس میں سیکرٹر ی اطلاعات و ثقافت امجد حسین کی زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پنجاب و ڈی جی پی آرامجد حسین نے کہا کہ سید عباس اطہر نے اپنی زندگی صحافتی امور کے لئے وقف کئے رکھی اور اس کی پاداش میں قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ہر صحافی نے کسی نہ کسی انداز میں مرحوم عباس اطہر کے تجربات اور راہنمائی سے استفادہ ضرور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عباس اطہر نے صحافت میں نئی جہتیں متعارف کرائیں جن کی وجہ سے صحافت کے پیشہ سے منسلک افراد انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ بعد ازاں سید عباس اطہر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ کلچر کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے:مولانا مجاہد عبدالرسول خان
لاہور ( جی پی آئی)پا کستا ن سنی تحریک حلقہ این اے 120کے امیدوار مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہاہے کہ تھانہ کلچر کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے انتقام لینے کا بہترین مو قع 11مئی بلٹ کی جگہ بیلٹ کا استعمال کیا جائے۔سابقہ حکمرانوں کو عوام اپنے ووٹ کے صحیح استعمال سے ہمیشہ کے لئے سابق کر دیں۔عوام سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر شریف اور محب وطن لوگوں کا انتخاب کریں۔نتخابات میں پا ک افواج کی تعیناتی انتہائی اہم اقدام ہو گا۔کر اچی سمیت ملک بھر میں انتخابات منصفانہ اور پر امن ہو نے چا ہیے ۔انتخابی مہم کے دوران ہو نے والی بے ضابطگیوں کا الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چا ہئے۔پاک فوج کو کراچی سمیت جہاں بھی تعینات کیا جائے وہاں فوج کو دھاندلی اور جعلی ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کے اختیارات بھی دئے جائیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مزنگ میںدفتر کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع مفتی مسعود الرحمن ،علامہ محمد اجمل قادری،و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے عوام سنی تحریک کا بھر پور ساتھ دیں۔امن اور انصاف کی حکمرانی قائم کر نے کے لئے عوام کو 11مئی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں۔پولنگ اسٹیشن تبدیل اور عملے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا تقررکیاجارہا ہے۔انتخابی عمل میں سنگین بے ضابطگیوںپر الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے۔کروڑوں لگا کر اربوں کمانے والے بے نقاب ہوگئے ہیں۔جماعت اسلامی کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت شدید بحرانوں کا شکار ہے۔امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے۔نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں وہ ایسی قیادت کو منتخب کریں جو بے داغ کردار کی حامل،پڑھی لکھی اور محب وطن ہو۔پاکستان کی آزادی کا سودا کرنے والے امریکی غلاموں کے دن گنے جاچکے ہیں۔امریکہ و یورپ ملک میں ہنگ پارلیمنٹ کا قیام چاہتے ہیں تاکہ ان کے ناپاک عزائم کی تکمیل ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ نظام کے ساتھ ساتھ چہروں کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔مفاہمت کے نام پر پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔عوام کو پانچ سال تک کسی قسم کاکوئی ریلیف پہنچایاگیا۔بے روزگاری،مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اولین مسائل ہیں۔عوام انتخابات میں”ترازو”کوکامیاب کروا کراپنی تمام محرومیوںکاازالہ کرسکتے ہیں۔نذیر احمد جنجوعہ نے مزید کہاکہ نیالبادہ اوڑھ کر اور پارسا بن کر آنے والوں سے عوام ہوشیار رہیں۔مثبت تبدیلی کے لئے عوام کو 11مئی کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔موروثی سیاستدانوں سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این ایف سی اور این ایل سی کے درمیان کھاد کی ترسیل کا معاہدہ
لاہور(جی پی آئی) نیشنل فرٹیلائیزر کارپوریشن اور نیشنل لاجسٹک سیل کے درمیان اندرون ملک کھاد کی ترسیل کیلئے معاہدہ طے پاگیاہے۔ معاہدے کے مطابق این ایل سی ارزاںنرخوںپر اندرون ملک این ایف ایم ایل کے تمام سٹورز پر کھاد کی بروقت اور تیز ترین ترسیل کویقینی بنائے گی۔ معاہدے کے مطابق پورٹ سے این ایف ایم ایل سٹورز تک کھاد کی ترسیل کے دوران اسکی مکمل حفاظت کی ذمہ داری بھی این ایل سی پر ہوگی۔ اس سلسلے میںکمانڈر این ایل سی بریگیڈیئر حامد رضا اور جنرل منیجر این ایل سی کرنل آصف مہدی نے چیئر مین این ایف سی رضوان ممتاز علی، منیجنگ ڈائریکٹر طارق شفیق خان اورجنرل منیجر این ایف ایم ایل فخر علی چیمہ اور جی ایم این ایف سی شاہدامین سے ملاقات کی۔ ملاقات میںمعاہدہ کے تفصیلات طے کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز لیگ فوج کو متنازعہ بنانے کی سازشیں بند کردے ، ق لیگ پنجاب
لاہور (جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر محمود گل ، صوبائی اسمبلی سے امیدوار کرنل (ر) محمد عباس ، عامر سلطان چیمہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نواز لیگ فوج کو متنازعہ بنانے کی سازشیں بند کردے ، وزیر اعظم بننے کی لکیر میاں نواز شریف کے ہاتھوں سے مٹ چکی ، کانسٹیبلوں ، پٹواریوں کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے والے قومی اداروں کو ہدایات نہ دیں ، راہنمائوں نے کہا کہ میاں نواز شریف صرف اور صرف تصادم کی سیاست کرنا جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ جب بھی برسراقتدار آئی ادارہ جاتی تصادم ہوا جس کا خمیازہ ملک اور جمہوریت نے بھگتا ،راہنمائوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے شریف برادران کی دھینگا مشتی والی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوشحالی لانے کے دعویداروں نے پنجاب کو 5 سو ارب کا مقروض کیا ؟سینیٹر کامل آغا
لاہو ر(جی پی آئی)ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ شریف برادران کی سیاست ہاتھی کے دانت والی ہے کھانے کے اور دکھانے کے اور، خوشحالی لانے کے دعویداروں نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں 100 ارب کے سرپلس اور خوشحال پنجاب کو5 سو ارب کا مقروض کیا ، ن لیگ نے 3 سال جن ایشوز پر اپوزیشن کی انتخابی مہم میں ان کا ذکر تک نہیں الزام تراشی اور کردار کشی کی منفی سیاست متعارف کروانے والے ٹی وی کی سکرین اور پرنٹ میڈیا کے صفحات پر نظر آنے والے حقائق پر شور مچانے کی بجائے ان کا جواب دیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سابق حکمرانوں کے سادگی اور بغیر تنخواہ کے حکومت کرنے کے دعوے غلط ہیں ،2011-12 ء کے بجٹ کی کتاب بتاتی ہے کہ سابق خادم اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے تیل ، سٹاف اور سی ایم سیکرٹریٹ کے اخراجات کے لیے90 لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ انتہائی سادگی پسند خادم اعلیٰ نے3 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے یعنی مختص شدہ رقم سے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے زیادہ اور رواں سال بجٹ میں اپنے ذاتی اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت 333 فیصد اضافہ کیا ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا کے اس مہنگے ترین خادم کا نام گنینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غریب کو ہسپتالوں میں دوائی اور تھانے میں انصاف نہیں ملا ، شاہانہ فاروقی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی اور ممبر صوبائی اسمبلی کی امیدوار خدیجہ عمر فاروقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران قوم کو نئے سبز باغ دکھانے سے پہلے 5 سال پنجاب پر حکمرانی کرنے کا حساب دیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے غریب شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے وقت ضرور سوچیں کہ گزشتہ 5 سالوں میں وہ جب ہسپتال گئے تو کیا انہیں مفت دوائی ، بروقت علاج کی سہولت اور عزت ملی؟ تھانوں میں جانے والوں کو رشوت دیئے بغیر انصاف ملا ؟سرکاری دفاتر میں بغیر پیسے دیئے انہیں ان کا جائز حق ملا ؟ کیا انہیں صاف پانی اور ملاوٹ سے پاک خوراک ملی ؟ بغیر رشوت اور سفارش کے غریب پڑھے لکھے بچے کو روزگار ملا ؟ انہوں نے کہا کہ 35 اضلاع کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ میٹروبس پر 70 ارب لگانے والو آپ کو ہمارے اضلاع کی پسماندگی نظر کیوں نہیں آئی ؟انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کا ہر منصوبہ بلاتفریق ہرشہری کے لیے تھا نام نہادخادم نے سستی شہرت کے لیے مخصوص علاقوں ، مخصوص افراد کے لیے قومی دولت کوپانی کی طرح بہایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف این ۔اے 125میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف این ۔اے 125میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ،آج صدر بازار لاہور کینٹ میں حامد خان اور احسن رشید نے پانچ انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا ،جبکہ سلطان پارک میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں تحریک انصاف کے کارکن شریک تھے انتخابی مہم کے حوالے سے گلبہارکالونی، مدینہ کالونی ، خان کالونی ،والٹن روڈ اور سلطا ن پارک میں احسن رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو سرکس کے شیر بدترین شکست کے بعد منہ چھپاتا پھرے گا ہر طرف بلا بلا ہی نظر آئے گا ،عوام پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے تنگ آ چکے ہے دونوں جماعتیں پانچ پانچ بار اقتدار کے مزے لوٹ چکی ہے چھٹی بار اقتدار میں آکر کون سی دودھ کی نہریں بہا دیں گے،سرکس کا شیر آخری سانسیں لے رہا ہے نوجوان 11مئی کو اپنی جنگ سمجھ کر باہر نکلے گے اور پوری قوم شام کو جشن آزادی منائے گی ا نہوں نے کہا کہ ملک او رقوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے زرداری اور رائے ونڈ مافیا بے وقوف نہیں بنا سکتا یہ دونوں اندر سے ملے ہوئے ہے،تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی اور عمران خان قیادت میں کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے قوم کو نجات دلایں گے اور ایک نیا پاکستان بنا کر ملک اور قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔اس موقع پر عرفان علوی، فواد رسول،صداقت پٹھان ،میاں فاروق، بشیر چوہدری اور زین شیخ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھلاڑی ، مداری، اناڑی ملکر مسلم لیگ ن کے خلاف اشتہاری مہم چلا رہے ہیں:ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا
لاہور( جی پی آئی) سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر ذمرد یاسمین رانا اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر زرعی انجینئر رانا محمد سعید اختر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑی، مداری، اناڑی ملکر مسلم لیگ ن کے خلاف اشتہاری مہم چلا رہے ہیں، سلم لیگ ن پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کے پاس تجربہ کار اور تربیت یافتہ لوگ موجود ہیں جو ملک و قوم کی حالت بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں موٹروے بنی، چشمہ نیوکلیر پلانٹ بنا، سڑکوں کے جال بچھائے گئے، زرداری حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ کی کمر توڑ دے گی۔ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر کسانوں کے مسائل اور لوڈشیڈنگ جیسے مسئلے جلد سے جلد حل کرے گی۔ بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے میرٹ پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دے گی گیارہ مئی کو عوام نے ووٹ کسی اور ڈبے میں ڈال دیا تو پھر اندھیرے آ جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن 11  مئی کو شاندار کامیابی حاصل کرے گی:رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن11 مئی کو شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام اناڑی مداری اور زرداریوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ 11 مئی ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔ عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے ، عوام مداری قسم کے لوگوں کا صفایا کردیں گے۔ تبدیلی باتوں سے نہیں عمل اور عوام کی خدمت سے آتی ہے 11مئی کو مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزدوروں کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے :خورشید احمد خان
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مزدوروں کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے کیونکہ ورکر ہی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں لہذا 29مئی کوریفرینڈم کے موقع پر ہائیڈرو کو کا میاب کراوا کر مزدور ورکر دشمنوں کا خاتمہ کر دیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے شاہین آباد سب ڈویژن اور کینٹ سب ڈویژن میں ریفرنڈم کے سلسلہ میں پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے زیر اہتمام منقعدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر خطاب کرنے والوں میں ریجنل چیئر مین محمد اقبال ڈار،ریجنل جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خان ،چیئر مین مہر محمد لطیف ،چاچا مانگھٹ،اخلاق احمد چیمہ ،ساجد ڈار ،عباس علی باجوہ ،و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کا والہانہ استقبال کیا گیاکارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی جماعتیں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیں:حامد رضا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیں۔پاکستان کو بانیوں کے خواب کی تعبیر بنانا ہو گا۔جمہوریت پسند اسلام پسند بھی بنیں امریکہ سے ڈرنے والے لیڈر نہیں گیدڑ ہیں۔امریکی جنگ سے علیحدہ ہوئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی راہنما الحاج سرفراز احمد تارڑ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا منصفانہ انعقاد ملکی سلامتی و بقاء کا ضامن ہے۔ امن و سلامتی کو یقینی بنائے بغیر انتخابات صاف و شفاف نہیں ہو سکتے۔نگران حکومت انتخابی امیدواروں اور ووٹرز کا تحفظ یقینی بنائے اور دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے پوری طاقت استعمال کرئے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد صاحبزادہ فضل کریم مرحوم دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے مرحوم کی زندگی جھوٹ،منافقت اور کرپشن سے پاک تھی۔آپ نے آخری سانس تک نظام مصطفیٰۖ کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے:حاجی مدثر قیوم ناہر
گوجرانوالہ(جی پی آئی) 11 مئی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے’ ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو صرف میاں نواز شریف ہی بہتر بنا سکتے ہیں’ پیپلز پارٹی کی طرح ہزار دو ہزار کیلئے قوم کو بھکاری نہیں بنائیں گے بلکہ نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرکے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنما وسابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا اور سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری سجاد احمد کھرل نے کڑیال کلاں’ عابدہ آباد ‘ نوشہرہ ورکاں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقے کی تمام برادریوں نے مسلم لیگ (ن) ناہرا گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیاہے’ ہم جس طرف بھی جاتے ہیں لوگوں کی بے پناہ محبت اور خلوص ملتا ہے جس کو دیکھ کر یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ اس موقع پر امیدوار این اے 100 چوہدری اظہر قیوم ناہرا ‘ چوہدری سیف اللہ ورک’ سابق یو سی ناظم آصف مٹو’ ذوالفقار ورک’ شہباز ورک ‘ ارشد کھرل سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرمایہ داروں نے پی ٹی آئی کی ٹکٹیں حاصل کر کے عمران خان کے جلسہ کو بھی فلاپ کر وا دیا ہے:فرید اقبال اعوان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سرمایہ داروں نے پی ٹی آئی کی ٹکٹیں حاصل کر کے عمران خان کے جلسہ کو بھی فلاپ کر وا دیا ہے ان خیالات کا اظہار پی پی 95سے آزاد امیدوار فرید اقبال اعوان نے راہوالی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گوجراونالہ کے پی ٹی آئی عہدیدران نے عمران خان کو بھی سبز باغ دکھا کر عوام میں غیر مقبول افراد کو ٹکٹ دلوائے جسکا رزلٹ الیکشن سے قبل ہی عمران خان نے اپنے جلسہ میں عوام کو عدم دلچسپی سے دیکھ لیا ہے جبکہ انتخابات میں عوام پارٹی کو غلط مشورے دینے والوں کو انتخابی دنگل سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن پاکستان کے استحکام اور بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے استحکام اور بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے،ہم اندھیروں کے سفیروں کی راہ میں سد سکندری بنے ہوئے ہیں ،قوم میاں نواز شریف پر اعتماد کر کے پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنانے کی جدو جہد میں ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے ناظم مالیات جناب عبد الرحمان عظیم اور گرجاکھ کی ممتاز سماجی شخصیت عبدالواحد گوندل کی طرف سے دئیے گئے عصرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی انتخابی مہم عمران خان کو سونپ رکھی ہے، وہ جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کو پڑنے والا ہر ووٹ بلآخر پیپلز پارٹی کی گود میں جائے گا۔11مئی کو اندھیر اور شیر کا مقابلہ ہے قوم شیر پر اعتماد کرے تاکہ پاکستان کو دنیا کے ممالک میں شیر بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر پاکستان کے ایک مدبر سیاستدان ہیں، ان کی خدمات بے مثال ہیں، ہم ان کی اور ان کی جماعت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا محمد نعیم بٹ، سٹی کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ حافظ عمران عریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حمائت کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ جید علماء اور شیوخ الحدیث کی آراء کی روشنی میں کیا گیا ہے، اسلام اور پاکستان کی خاطر ن لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں’امیدوارpp93چوہدری اشرف علی انصاری نے اپنے خطاب میں علمائے اہلحدیث کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائے اہلحدیث کا بے لوث تعاون ان کی ملک سے کمٹمنٹ کا آئینہ دار ہے، اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر سرپرست سٹی مولانا محمد صادق عتیق،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ابرار ظہیر، سٹی فنانس سیکرٹری عبد الرحمان عظیم، مولانا امتیاز محمدی،صابر بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام ملکی تقدیر بدلنے کے لئے یکسو ہو گئے،11مئی کو ملک کے حق میںتاریخی فیصلہ دیں گے:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 96 انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام ملکی تقدیر بدلنے کے لئے یکسو ہو گئے،11مئی کو ملک کے حق میںتاریخی فیصلہ دیں گے۔ تیر،سائیکل اور بلا شیر کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں گے۔ عوام کو یقین ہے کہ نواز شریف ہی ان کے لئے نجات دہندہ ہیں،وزیر اعظم منتخب ہو کر ملک کو مصیبتوں کے گرداب سے نکالیںگے،،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے امن چوک عزیز کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اذیت ناک لوڈ شیڈنگ،مہنگائی اور غربت کے ستائے ہوئے عوام ملکی اداروں کو بے رحمی سے نوچنے والے بے حس زرداری ٹولے پر11مئی کو قہر بن کر ٹوٹ پڑیں گے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کے اس گروہ کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ،عوام جان گئے ہیں کہ جرات ،ہمت اور غیرت والا لیڈر نواز شریف ہی ملک کا مقدر بدلے گااسلئے مسلم لیگ ن کو ایک عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار کریں گے ،انتخابی مہم کے دوران پورے ملک میں وزیر اعظم نواز شریف کی صدائیںگونج رہی ہیں،سونامی خان کا عوام کو ورغلانے کا پروگرام بری طرح فلاپ ہو گیا،اس موقع پر امیدوار پی پی94حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا کہ انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کو ملنے والی شاندارپذیرائی نے صورتحال واضح کر دی،چند دن کے بعد ملک میںمسلم لیگ ن کی حکومت بننے والی ہے جسکے بعد ملک میں روشنیاں،روزگار اور خوشحالی لوٹ آئے گی،اس موقع پر حاجی فیصل پرویز،لالہ ظہیر احمد،یوسف کھوکھر،استاد نواز،حاجی افتخار مغل،حاجی یونس مغل،عاطف بٹ،عبدالرحمن بٹ،صفت علی بٹ،ناصر بٹ،قمر الزمان انصاری،فاروق سرویا،شاھد علی نے بھی خطاب کیا،علاوہ ازیں انجینئر خرم دستگیر خان نے بس والی گرائونڈ سیٹلائٹ ٹائون،جناح آٹو مارکیٹ،لیاقت روڈ گرجاکھ،سلطان پورہ،رحمن پورہ ،فرید ٹائون،کوٹھی برکت رام میں بھی کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی ایشوز کی سیاست کرکے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا ہے:میاں محمد ارقم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 98 میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی ایشوز کی سیاست کرکے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوتالہ شرم سنگھ، کوٹ شیرا، قلعہ میاں سنگھ میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی عوامی کارکردگی کی بناء پر انتخابات میں بھرپور مینڈیٹ حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنا کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی بھی پیپلزپارٹی کی طرح حلقہ کے عوام کے سامنے عیاں ہے ہم نے ہمیشہ بے لوث ہو کر عوامی خدمت کی ہے اور اب بھی اگر عوام نے اپنے اعتماد کا اظہار کرکے کامیابی سے ہمکنار کرایا تو حلقہ کے رہ جانے والے ترقیاتی کام فی الفور مکمل کروائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں شیر پر مہر لگا کر ریکارڈ ووٹوں کی بدولت کامیابی سے ہمکنار کریں گے:کامران مائیکل
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں تمام قومی وسائل کا رخ عام آدمی کو سہولت فراہم کرنے کے لئے وقف کردیا۔ مسلم لیگ (ن) عوامی فلاح و بہبود کے درخشاں ریکارڈ اور پوری سیاسی خود اعتمادی کے ساتھ انتخابات میںحصہ لے رہی ہے اور ملک کے سیاسی طور پر باشعور عوام انہیں11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں شیر پر مہر لگا کر ریکارڈ ووٹوں کی بدولت سنہری کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور زمانہ دیکھے گاکہ چھکے کے دعوے کرنے والوں کو عوام مسترد کرکے ان کے چھکے چھڑا دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الکبیر یونیورسل سکول ڈیلٹا رود گوجرانوالہ میں مندعقدہ ایک بہت برے مینارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں نامزد امیدوار مسل ملیگ(ن) برائے قومی اسمبلی مسز رومینہ سہیل’ چوہدری سہیل’ افضل منہاس’ میاں محمد ریاض چیف آرگنائزر’ سردار سندیپ سنگھ’ عامر گجر’ ذیشان دریائی’ جوائنٹ انفارمیشن سیکرٹری پنجاب شعیب بٹ’ سٹی صدر یوتھ ونگ برسیلہ بٹ’ بشپ عاشر منور’ مولانا خالد حسن مجددی کے علاوہ ہزاروں خواتین وحضرات نے کنونشن میں شرکت کی۔سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میںپاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز ملا اور انشاء اللہ مستقبل میں ایشئن ٹائیگر بننے کی برتری حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور میاں محمد نواز شریف ہی قائد اعظم کی سیاست کے حقیقی وارث ہیں۔ اس لئے ان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے وہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی ہے۔ وطن عزیز کے قومی مفاد کی خاطر انہوں نے اقتدار کی قربانی دے کر قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی خصوصی نشست خواتین مسز رومینہ سہیل نے کہا کہ ہم اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔ پاکستان سے محبت کرنے والے ووٹر مسلم لیگی حکومت کی عوامی خدمات کے منصوبوں کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروںکو بھاری تعداد میںووٹ دے کر گیارہ مئی کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے صوبہ کے طول وعرض میں سڑکوں ودیگر شہری سہولتوں کی سکیموں کی صورت میں بڑے شفاف انداز میں اربوں روپے کی خطیر رقم سے عوام کی فلاح و بہبود کے لاتعداد منصوبے مکمل کئے۔ خصوصاً تعلیمی شعبے میں پوزیشن ہولڈرز کو لاکھوں روپے کے انعامات انڈوومنٹ فنڈ سے وظائف’ با صلاحیت طلباء وطالبات کے بین الاقوامی دوروں’ لیپ ٹاپ اور سولر لیمپس کی صورت میں گرانقدر تعلیمی ترقیاتی منصوبے طلباء وطالبات کو دئیے۔ عوام کی نظروں میں ان منصوبوں کی بڑی قدروافادیت ہے اور وہ جانتے ہیںکہ حقیقی خادم کون ہے۔ اس موقع پر شعیب بٹ’ برسیلہ بٹ’ مولانا خالد حسن مجددی ‘ عامر گجر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد احمد چٹھہ اور آ صف محمود کلیر نے سینکڑو ں کا ر کنو ں کے ہمرا ہ مین بازار وزیر آ باد کے دوکا ندارو ں سے ملا قا ت
وزیر آ باد (جی پی آئی) امیدواران قو می و صو با ئی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اور آ صف محمود کلیر نے سینکڑو ں کا ر کنو ں کے ہمرا ہ مین بازار وزیر آ باد کے دوکا ندارو ں سے ملا قا ت کر کے انکی مشکلا ت دریا فت کیں اور انکے حل کی یقین دہا نی کرا ئی بازار میں دا خل ہو نے پر محمد جا وید صراف نے ان کا والہا نہ استقبا ل کیا ۔اس مو قع پر حا جی محمد رفیق بھٹہ ،لا لہ خلیل احمد ،ملک شکیل احمد ،چو ہدری محمد ریا ض ،میا ں انعا م اللہ،عا مر حسین چٹھہ ،طا ہر رفیق منہا س،شبیر جو نیجو اور سینکڑو ں کا رکن بھی ہمرا ہ تھے امیدوارو ں کے استقبا ل گھو ڑ ا ڈانس کیا گیا اور دو کا ندارو ں نے کر نسی نو ٹ اور پھو ل نچھا ور کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی تبدیلی اور عوام کی فتح کا دن ہے:عدنان سرور چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی انجینئر عدنان سرو رچیمہ نے نئی بستی میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11مئی تبدیلی اور عوام کی فتح کا دن ہے ، اس روز سیاسی شعبدہ بازوں کا چراغ ہمیشہ کے لیے گل ہوجائے گا۔ اس موقع پرجو ھر سرور چیمہ،عبد اللہ وڑا ئچ، طا رق قریشی ،اویس سپال اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب سے کھیل کے میدان ختم کرکے ترقیامنصوبوں کی آڑ میں اپنی تجوریاں بھرنے والے عوام کی عدالت میں شرمساری سے سر جھکائے کھڑے ہیں اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کرنے والے عام انتخابات میں عوامی غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جیت کر صحت ،تعلیم اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ عدنان سرور چیمہ نے کہا کہ کارڈ یالوجی انسٹیوٹ (دل ہسپتال ) کا فوری آغاز کریں گے اور اسے سیاست کی نذر ہونے سے بچانے کے لیے حلقہ انتخاب کے رائے دہندگان کو بیٹ کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کامیابی اب فقط چند قدم دور ہے جس کے بعد تحصیل وزیرآباد کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ میسر نہ آئے گی کیونکہ اپنے ادوار میں علاقہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھنے والے نفرت کا نشان بن چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
با کردار قیا دت کے فقدا ن نے ملک کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے :محمد مشتاق بٹ
وزیر آ باد (جی پی آئی) جما عت اسلا می کے رہنما و امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی104 محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ با کردار قیا دت کے فقدا ن نے ملک کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے ۔ایوان صدر سے لیکر ہر ادارہ کر پشن کا گڑ ھ بن چکا ہے ۔کڑ ے احتسا ب کے بغیر ملک تر قی کی را ہ پر گا مزن نہٰن رہ سکتا ۔پا کستا نی عوام کی تقدیر بد ل دیں گے وہ تلواڑہ ،بڈھے رجا دے ، نظا م آ باد،کھسر بریا ر،سو ہدرہ،کو ٹ خضری،قدرت آ باد اور وزیر آ باد میں اجتما عا ت سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر انکے ہمرا ہ عبد الوکیل علوی،چو ہدری نا صر محمو ،د کلیر،صا بر حسین بٹ ،ڈا کٹر حبیب اللہ تھے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طا قت سے نیک قیا دت سا منے لا ئیں ۔جما عت اسلا می لو گو ں کو اللہ کی بند گی اور نبی مہر با ں کی غلا می کی طر ف بلا تی ہے ۔انہو ں نے 60-65سا لو ں میں جما عت اسلا می کے ہزار کے قر یب افراد منتخب ہو کر اسمبلیو ں میں پہنچے مگر کسی ایک کا بھی دا من کر پشن سے دا غدار نہیں ہوا ۔یہی عوام کے اصل نما ئندے اور ہم ہی تبدیلی لائیں گے جسے کو ئی نہیں رو ک سکتا ۔انہو ں نے کہا کہ چور لٹیرے اور دو نوں ہا تھو ں سے ملک کو لو ٹنے والے پا رٹیا ں بد ل رہے ہیں ۔عوام جما عت اسلا می کو ووٹ دیں تا کہ بھا رتی خواب چکنا چور اور امر یکی غلا می سے نجا ت ملے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک کی نظر یا تی اور جغر ا فیا ئی سر حدو ں کے محا فظ محسن پا کستا ن ڈا کٹر عبد القدیر خا ن اور سید منور حسن ملکر ملک کی تقدیر بد لیں گے۔