بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ ان کی شادی اب قومی سطح پر مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ممبئی میں ایک بھارتی اخبار سے انٹرویو میں بے بو نے کہا کہ خود ان کی اور سیف کی بے انتہا فلمی مصروفیات کے باعث اس شادی میں بہت تاخیر واقع ہوئی ہے جس پر انہیں افسوس ہے تاہم انہوں نے کہا کہ سیف سے ان کی شادی ہوکر رہے گی تاہم اس موقع پر بے بو نے سیف کے ساتھ شادی کی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا۔