پروان : افغان صوبے پروان میں گورنرہاوس پر خودکش دھماکے میں انیس افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس نے تین حملہ آوروں کوگولی مارکرہلاک کردیا۔ طالبان نیحملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ مقامی پولیس کیمطابق مسلح خودکش حملہ آوروں کی ٹیم نے گورنر پروان عبدالبشیر سالانگی کی سرکاری رہائشگاہ پردھاوابول دیا۔ پولیس ذرائع کیمطابق گورنر ہاوس میں سیکوٹی اجلاس جاری تھا کہ چھ خودکش حملہ آوروں نے کمپانڈ پر حملہ کردیا۔ افغان ٹی وی کیمطابق ایک حملہ آور نے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جبکہ پانچ عمارت میں داخل ہوگئے ، اور فائرنگ شروع کردی ۔ ہلاک ہونیوالوں میں پانچ پولیس اہلکاربھی شامل ہیں ۔