افغانستان: امریکی امدادی ادارے کے دفتر پر خودکش حملہ،2ہلاک

afghanistan

afghanistan

افغانستان کے نسبتا پر امن شمالی علاقے میں امریکی امداد سے چلنے والے ایک تعمیراتی ادارے پر خود کش حملوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ روخا کے پولیس چیف کے مطابق چار خود کش حملہ آوروں نے امریکی امداد کے تحت چلنے والے صوبائی تعمیر نو کے دفتر ، پی آر ٹی ۔۔ پر حملہ کیا جس میں کمپنی کے دو ڈرائیور ہلاک اور ڈیوٹی پر موجود دو سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے۔ افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجی اتحاد ایساف نے بھی خود کش حملے کی تصدیق کردی ہے۔