کابل : مشرقی افغانستان میں امریکی نگرانی میں چلنے والی سول ملٹری بیس کے داخلے پر خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک ٹکر ادیا جس سے 3 افغان گارڈ زخمی ہوئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ مشرقی صوبہ پکتیکا کے شہر گردیز میں یہ حملہ طالبان کی جانب سے کیاگیا، افغان حکام کے مطابق طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔پکتیکا صوبے کے پولیس چیف عبدالغفارکے مطابق افغان گارڈز نے حملے کی کوشش ناکام بنادی جس سے قریب میں موجود دو مقامی گارڈ اورا یک سرحد پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہوا۔