قندھار (جیوڈیسک) افغانستان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے۔ قندھار میں سیکیورٹی اہلکار بم ناکارہ کرنے میں مصروف تھے کہ قریب موجود ایک اوربم پھٹ گیا جس سے دس افراد موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک روز قبل صوبہ قندوز میں ہونے والے خودکش حملے میں بھی دس پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔